Samsung will make 110 dollar for every iphone x sold

Samsung Will Make 110 Dollar For Every Iphone X Sold

آئی فون ٹین کے ہریونٹ کی فروخت پر سام سنگ کو 110 ڈالر ملیں گے

ایپل کے آئی فونز کی بڑھتی ہوئی فروخت سے اب تک تو سام سنگ کا نقصان ہی ہوتا رہا ہے لیکن اب ایپل کی دسویں سالگرہ پر لانچ ہونے والے سمارٹ فون آئی فون ٹین (iPhone X) کی فروخت جتنی زیادہ ہوگی، سام سنگ کا بھی اتنا ہی فائدہ ہوگا۔
ایپل کے آئی فون ٹین کے فروخت ہونے والے ہر یونٹ کے بدلے سام سنگ کو 110 ڈالر ملیں گے۔اصل میں ایپل نے اس بار آئی فون ٹین کے لیے او ایل ای ڈی ڈسپلے، NAND Flashاور DRAM چپس سام سنگ سے بنوائی ہیں۔

(جاری ہے)

سام سنگ وہ واحد کمپنی ہے جو ایپل کی ضرورت کے مطابق بہت بڑی تعداد میں یہ پارٹس بنا کر فراہم کر سکتا ہے۔
امریکا میں آئی فون ٹین کی قیمت 999 ڈالر ہے اور اس میں سام سنگ کے 110 ڈالر کے پارٹس لگے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایپل کو جہاں آئی فون ٹین کی فروخت سے اربوں ڈالر کی آمدن ہوگی، وہاں سام سنگ بھی آئی فون ٹین کی فروخت سے اربوں کمائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ ایپل کو پارٹس فروخت کرکے اپنے بنائےگلیکسی ایس 8 فون کو فروخت کرنے کے مقابلے میں 4 ارب ڈالر زیادہ کمائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-05

More Technology Articles