Samsung will reportedly make the next Galaxy Fold more affordable

Samsung Will Reportedly Make The Next Galaxy Fold More Affordable

سام سنگ اگلے گلیکسی فولڈ کو مزید سستا بنائے گا

سام سنگ اپنے گلیکسی فولڈ کے جانشین کو مزید سستا بنائے گا۔ اگلی بار اس فون کو دو سٹوریج کنفیگریشن کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔512 جی بی انٹرنل سٹوریج ورژن کے ساتھ سام سنگ 256 جی بی ورژن بھی پیش کرے گا جس کی قیمت کچھ کم ہوگی۔اوریجنل 512 جی بی سٹوریج ماڈل فون کی قیمت امریکی مارکیٹ میں 1980 ڈالر ہے۔ اسی وجہ سے سام سنگ اس کے ایک سستے ورژن پر بھی کام کر رہا ہے۔

سام سنگ کے گلیکسی فولڈ 2 پر کام کرنے کی خبر مارچ میں بلوم برگ نے شائع کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کمپنی دو فولڈ ایبل فونز پر کام کر رہی ہے۔ان میں سے ایک ڈیوائس تو حال ہی میں جاری کی گئی گلیکسی زیڈ فلپ نکلی  جبکہ دوسری کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا ہے۔بلوم برگ  کا کہنا ہے کہ دوسری ڈیوائس گلیکسی فولڈ ہے جس کی بیرونی سطح ہواوے کے میٹ ایکس جیسی ہوگی۔

(جاری ہے)


جنوری میں کورین نیوز پبلیشر  نے بتایا تھا کہ نئے فون میں 7.7انچ کی فولڈ ایبل سکرین ہوگی۔ اس فون کا سیلفی کیمرہ فون کی سکرین کے نیچے ہوگا۔ایک دوسرے کورین نیوز پبلیشر کی رپورٹ کے مطابق نئے فولڈ 2  کا ڈسپلے 8 انچ کا ہوگا اوریہ ایس پین کو سپورٹ کرے گا۔
فروری میں ایکس ڈی اے کے  میکس وینباچ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس فون میں ایس پین کے ساتھ  انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرہ ہوگا یا اس میں ایک پنچ ہول ہوگا۔ انہوں نے کہا تھا کہ فون میں گلیکسی ایس 20 پلس کا کیمرہ سیٹ ہوگا۔
ان ساری افواہوں سے تو لگتا ہے کہ فولڈ 2 فون کافی مہنگا ہوگا۔ اس فون کو مزید سستا کرنے کے لیے سٹوریج آپشن کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہارڈ وئیر  بھی مڈ رینج  سمارٹ فونز کا استعمال کرنا پڑے گا۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-08

More Technology Articles