Samsung will start selling foldable smartphones in 2017

Samsung Will Start Selling Foldable Smartphones In 2017

سام سنگ 2017 میں فولڈ ایبل سمارٹ فونز کی فروخت شروع کرے گا

چند دن پہلے خبریں آئیں تھیں کہ سام سنگ فولڈ ایبل سمارٹ فونز پر کام کر رہا ہے۔اس پراجیکٹ کو سام سنگ میں Project Valley کا نام دیا گیا ہے۔پہلے یہ بھی افواہیں تھیں کہ اس فون کو جنوری 2016 میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا ، ظاہر ہے یہ افواہ تو غلط ثابت ہوئی مگرجنوبی کوریا سے آنے والی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سام سنگ اس سال کے آخر میں اس فون کو بڑے پیمانے پر تیار کرنا شروع کرے گا، جس کے بعد اگلے سال تک اس فون کی فروخت شروع ہو جائےگی۔

(جاری ہے)


رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے فولڈ ایبل فون کی فولڈڈ حالت میں سکرین کا سائز 5 انچ ہوگا لیکن اسے کھولنے پر اس کا سائز 7 انچ کا یعنی ایک ٹیبلٹ کی طرح ہوجائے گا۔
ماضی میں آنے والی افواہوں سے پتہ چلتا ہے کہ سام سنگ پراجیکٹ ویلی کے فون میں سنیپ ڈریگن 620 یا 820 چپ استعمال کرے گا، جبکہ اس کی ریم 3جی بی ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-04

More Technology Articles