Samsung will unveil Galaxy S9 and dual-camera S9+ in January 2018

Samsung Will Unveil Galaxy S9 And Dual-camera S9+ In January 2018

سام سنگ جنوری 2018 میں گلیکسی ایس 9 اور ڈوئل کیمرہ ایس 9 پلس متعارف کرا سکتا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق اس سال گلیکسی ایس 8 لائن اپ کی کامیابی کے بعد اگلی نسل کے فلیگ شپ فون کو جنوری 2018 میں متعارف کرا سکتا ہے۔
جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس کو Star 1 اور Star 2 کا کوڈ نام دیا ہے۔ ان دونوں کا ڈیزائن ایس 8 اور ایس 8 پلس کی طرح ہوگا۔ دونوں کا خمدار ڈسپلے بالترتیب 5.8 انچ اور 6.2 انچ سپر ایمولیڈ ہوگا۔سام سنگ ان دونوں ڈیوائسز کے بارے میں تفصیلی معلومات لاس ویگاس میں ہونے والے سالانہ کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) میں بتائے گا۔


سام سنگ ان دونوں ڈیوائسز میں سنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور اسی جیسی پاور رکھنے والا اپنا بنایا ہوا ایگزینوس چپ سیٹ استعمال کرے گا۔ سام سنگ نے کوالکوم سے سنیپ ڈریگن 845 کے پہلے بیچ کے تمام چپ سیٹ خرید لیے ہیں۔

(جاری ہے)

سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس میں 4 جی بی کی بجائے 6 جی بی ریم ہے۔خیال ہے کہ فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور اے کے جی کا سٹیریو سپیکر ہوگا۔
دیکھنا ہے کہ سام سنگ نئے فلیگ شپ سے اس سال کے آخر میں لانچ ہونے والے فون، جیسے پکسل 2، میٹ 10 اور 10 پرواور آئی فون 10 کا مقابلہ کر سکے گا یا نہیں۔
جنوری میں ایس 9 اور ایس 9 پلس متعارف کرانے کے بعد سام سنگ مارچ میں ان کی تفصیلی معلومات فراہم کرے گا اور اس کے بعد اپریل میں یہ فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-11-23

More Technology Articles