samsung wins 100 plus awards at ces 2016

Samsung Wins 100 Plus Awards At Ces 2016

سام سنگ نے کنزیومر الیکٹرانکس شو2016میں100سے زائد ایوارڈ حاصل کرلئے

کنزیومر الیکٹرانکس میں عالمی لیڈر اور تخلیق کار کی حامل سام سنگ الیکٹرانکس نے کنزیومر الیکٹرانکس شو2016کی مختلف کٹیگریز میں 100سے زائد اعزازات اپنے نام کر لئے ہیں۔سام سنگ الیکٹرانس نے یہ اعزازات ہوم انٹرٹینمنٹ،ہوم اپلائنسنز،موبائل اور انٹرنیٹ جیسی اہم کٹیگریز میں حاصل کئے ہیں۔کنزیومر الیکٹرانکس شو کا شماراعلیٰ سطح کے ایونٹ میں کیا جاتا ہے جہاں کنزیو مر ٹیکنالوجیز سے متعلق کاروبار کی تشہیر کی جاتی ہے۔

کنزیومر الیکٹرانس شو میں جرائد اور آرگنائزیشنز نے سام سنگ کو مسلسل کنزیومر الیکٹرانکس کی ہوم انٹرٹینمنٹ،ہوم اپلائنسز اورموبائل کٹیگری میں لیڈر کی حیثیت سے نوازا ہے۔کنزیومر الیکٹرانکس شو میں سام سنگ کو حاصل ہونے والے اعزازات میں سے 38ایوارڈز انوویشن میں ملے ہیں جس میں ٹی وی کا بیسٹ انوویشن ایوارڈ بھی شامل ہے،مزید یہ کہ3600سے زائد کمپنیوں کی موجودگی میں گزشتہ برسوں کی کامیابیوں کی بدولت سام سنگ کو متعدد میڈیا اور انڈسٹری ایوارڈ ز کیلئے بھی نامزدگی کا حقدار قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

سام سنگ الیکڑانکس شمالی امریکا کے صدر و سی ای او Gregory leeکا کہنا ہے کہ سام سنگ مسلسل جدت اور تخلیق کے شاہکار کے ساتھ اپنے صارفین کو دوستوں،اہل خانہ اور ساتھی ملازمین کے ساتھ رابطے میں رہنے کیلئے مکمل معاونت فراہم کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صنعت اور CTAدونوں کی جانب سے ملنے والی شناخت سام سنگ کیلئے ایک اعزاز ہے اور ہم یہاں پیش کی جانے والی سام سنگ کی مصنوعات کو صارفین کی روز مرہ زندگی کا حصہ بنانے کیلئے انتظار نہیں کرسکتے۔
سام سنگ کی 2016کیلئے ایوارڈ جیتنے والی مصنوعات میں Samsung’s KS9500 Series Curved SUHD TV،Samsung’s 4-Dour Flex Refrigerator with Family Hub،Samsung’s Front Load Washer with AddWash، Samsung’s Galaxy TabPro S ، Samsung’s new ultra-lightweight Notebook9 اور Samsung’s palm-sized Portable SSD T3شامل ہیں۔
سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ سے متعلق:
سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ ٹیکنالوجی کی دنیامیں ایک عالمگیررہنماء کی حیثیت رکھتی ہے جو ہرعلاقہ کے لوگوں کیلئے نئے امکانات کی راہیں کھول رہی ہے۔
اختراع اوردریافت کے تسلسل سے ہم ٹیلی ویژن ،سمارٹ فونز، پرسنل کمپیوٹرز، پرنٹرز، کیمروں ، ہوم اپلائنسز، ایل ٹی ای سسٹمز، میڈیکل ڈیوائسز، سیمی کنڈکٹرز اورایل ای ڈی سلوشنزکوتبدیل کررہے ہیں۔79ممالک میں ہماری کمپنی میں دولاکھ 36 ہزارافراد کام کررہے ہیں جبکہ کمپنی کی سالانہ فروخت 187.8بلین امریکی ڈالرہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-11

More Technology Articles