Samsung’s Internet browser now has Night Mode

Samsung’s Internet Browser Now Has Night Mode

سام سنگ کے انٹرنیٹ براؤزر میں اب نائٹ موڈ بھی ہے

سام سنگ نے اندھیرےمیں انٹرنیٹ براؤزنگ کرنا کافی آسان کردیا ہے،یعنی اب سام سنگ انٹرنیٹ براؤزر سے اندھیرے میں براؤزر کرتے ہوئے آنکھوں کو تکلیف نہیں ہوگی۔سام سنگ نے انٹرنیٹ براؤزر میں نائٹ موڈ متعارف کرا دیا ہے۔یہ فیچر ایپ کے بیٹا ورژن (6.2.00.38) میں دو ماہ پہلے سامنے آ یا تھا لیکن اب اسے باقاعدہ طور پر جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)


نائٹ موڈ میں سمارٹ فون کی برائٹ نیس کچھ کم ہو جاتی ہے جس کے باعث کم روشنی میں بھی موبائل استعمال کرنا آنکھوں کو تکلیف نہیں دیتا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو سب سے اوپر دائیں جانب ڈاٹ مینو پر ٹیپ کر کے Turn on Night Mode پرپریس کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ نیچے بائیں جانب نیوی گیشن بار کے اوپر ڈاٹ مینو میں سے Night Mode کے شارٹ کٹ سے بھی اسے آن کیا جا سکتا ہے۔
دوسری ایپس میں ڈارک موڈ میں ویڈیو اور تصاویر کی برائٹ نیس کم نہیں ہوتی جبکہ سام سنگ انٹرنیٹ براؤزر میں سام سنگ انٹرفیس، تصاویر اور ویڈیوز سب کی برائٹ نیس ایڈجسٹ کر دیتاہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-30

More Technology Articles