SanDisk Extreme 1TB microSD card now available for $450

SanDisk Extreme 1TB MicroSD Card Now Available For $450

سین ڈسک نے 1 ٹیرا بائٹ گنجائش کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ متعارف کرا دیا

سین ڈسک نے ایک ٹی بی   مائیکروایس ڈی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ اتنی زیادہ گنجائش کا حامل یہ دنیا کا پہلا مائیکرو ایس ڈی کارڈ ہے۔  یہ کارڈ سین ڈسک کی سائٹ، ایمزون اور بی اینڈ ایچ    پر دستیاب ہے۔ اس کارڈ کی قیمت 450 ڈالر ہے۔ ایمزون یوکے پر اس کی قیمت 454 پاؤنڈ اور ایمزون جرمنی میں یہ 523 یورو میں دستیاب ہے۔
اس کارڈ کا تقابل اگر PNY 512GB مائیکرو ایس ڈی سے کیا جائے تو وہ کارڈ 2018ء کے وسط میں 350 ڈالر میں لانچ کیا گیا تھا۔
اس وقت 512 جی بی مائیکر ایس ڈی کارڈ کی قیمت 100 ڈالر ہے۔ آئندہ چند مہینوں میں 1 ٹی بی کارڈ کی قیمت بھی کافی کم  ہو جائے گی۔ جس کے بعد کم گنجائش کے مائیکر ایس ڈی کارڈز مزید سستے ہو جائیں گے۔
نئے 1 ٹی بی سین ڈسک کی ریٹنگ UHS-I U3 اور V30 ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کارڈ میں 4K ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کی ریڈنگ سپیڈ 90MB/s اور رائٹنگ سپیڈ 60MB/s ہے۔

ایپس میں استعمال کے لیے اس کارڈ کی ریٹنگ A2 ہے یعنی یہ 4,000 IOPS رینڈم ریڈز اور 2,000 IOPS رائٹس کا حامل ہے۔
اگر آپ کو اس سے زیادہ سپیڈ درکار ہے تو سین ڈسک کی جرمن سائٹ پر Extreme Pro 1TB مائیکرو ایس ڈی کارڈ کا اندراج بھی ہے۔ اس کی ریڈنگ سپیڈ170MB/s اور رائٹنگ سپیڈ  90MB/s ہے۔ یہ بھی U3، V30 اور A2 ریٹنگ کا حامل ہے لیکن فی الحال یہ دستیاب نہیں ہے۔
دونوں کارڈ پائیدار ہیں۔
یہ ٹیمپریچر، واٹر، شاک اور ایکس رے پروف ہیں۔
ایسے تمام فون جو ایکس سی سٹینڈرڈ پر 512 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ کو سپورٹ کرتے ہیں، وہ نئے 1 ٹی بی کارڈ کو بھی سپورٹ کریں گے۔
چند ماہ پہلے ہی دنیا کا پہلا 1 ٹی ٹی ایس ڈی کارڈ متعارف کرایا گیا ہے، جس کی قیمت آج کل 400 ڈالر ہے۔ اور اب 1 ٹی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی سامنے آ گیا ہے لیکن یاد رہے کہ ایس ڈی کارڈ میں فارم فیکٹر ایسا ہوتا جس سے بڑی گنجائش کا کارڈ بنانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-05-16

More Technology Articles