SanDisk unveils a portable 8TB SSD prototype and 1TB USB-C thumb drive

SanDisk Unveils A Portable 8TB SSD Prototype And 1TB USB-C Thumb Drive

سین ڈسک نے 8 ٹی بی ایس ایس ڈ ی کا پروٹو ٹائپ اور 1 ٹی بی یو ایس بی -سی تھمب ڈرائیو پیش کر دی

اگر آپ مارکیٹ میں  پورٹیبل ایس ایس ڈی لینے جائیں تو آپ کو زیادہ سے زیادہ 2 ٹی بی کی ایس ایس ڈیز نظر آئیں گی۔ 4 ٹی بی کی ایس ایس  ڈی بھی ہے لیکن وہ ابھی عام نہیں ہوئی۔ سین ڈسک نے اب  گنجائش کی اس حد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کمپنی نے سی ای ایس میں 8 ٹی بی ایس ایس ڈی کا پروٹو ٹائپ پیش کیا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ گنجائش والی جیبی سائز کی ایس ایس ڈی ہے، جس کا ٹرانسفرریٹ 20 جی بی پی ایس ہے۔

یہ ڈرائیو کمپنی کی موجودہ ایکسٹریم پورٹیبل ایکسٹرنل  ایس ایس ماڈل سے کچھ بڑی لگتی ہے۔ لیکن اس کی گنجائش بھی بڑی  اور ٹرانسفر ریٹ 4 گنا زیادہ ہے۔
سین ڈسک نے ابھی تک نہیں بتایا کہ  اس 8 ٹی بی ایس ایس ڈی  کو کب ریلیز کیا جائے گا۔ ہو سکتا ہے کہ سین ڈسک مارکیٹ میں سب سے پہلے 8 ٹی بی ایس ایس ڈی   فروخت کرنے والی پہلی کمپنی ہو۔

(جاری ہے)

سین ڈسک نے ہی اس سال کے شروع میں سب سے پہلے 1 ٹی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ پیش کیا تھا۔


سین ڈسک کی 1TB SanDisk Ultra Dual Drive Luxe تھمب ڈرائیو بھی جلد ہی فروخت  کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ ڈوئل کنکٹر ڈیزائن کی بدولت اسے یو ایس بی – اے ڈیوائسز اور یو ایس بی – سی  سمارٹ فونز یا لیپ ٹاپس کے ساتھ استعمال کیا جا سکے گا۔ سین ڈسک کا کہنا ہے کہ یہ اس سردیوں کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائے گی۔
SanDisk unveils a portable 8TB SSD prototype and 1TB USB-C thumb drive
تاریخ اشاعت: 2020-01-09

More Technology Articles