Scheduled rides are now available for Uber users in Lahore

Scheduled Rides Are Now Available For Uber Users In Lahore

اوبر نے لاہور میں صارفین کےلیے شیڈولڈ بکنگ کی سہولت لانچ کر دی

اوبر نے لاہور کےصارفین کےلیے شیڈولڈ/ایڈوانس بکنگ کی سہولت لانچ کر دی ہے۔صارفین بہت آسانی سے اور چند سٹیپ میں ہی پہلےسے اپنی سواری بک کر سکتے ہیں۔اس کے لیے صارفین کو سواری منتخب کرنے کےبعد Schedule a Ride پر ٹیپ کرنا ہوگا۔ اس کے بعد صارفین پک اپ کی تاریخ ، وقت ، مقام اور منزل سیٹ کر کے پہلے سے ہی اندازہً کرایے کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اس کے بعد صارفین کو اپنے سفر کی تصدیق کرنا ہوگی۔

صارفین چاہیں تو اپنی بکنگ کو کسی بھی وقت کینسل کر سکتےہیں۔

(جاری ہے)

سفر والے دن اوبر صارفین کو ان کے سفر کے بارے میں یاد دہانی کرائے گا اور جب گاڑی اُن کی طرف روانہ ہوگی تب بھی انہیں مطلع کرے گا۔ اوبر کرایے میں اضافے کے بارےمیں بھی صارفین کو مطلع کر ے گا۔اس سہولت کے تحت صارفین ایک ماہ پہلے ہی سواری بک کر سکتے ہیں۔
اوبر کی متعارف کرائی گئی اس سہولت میں اوبر بکنگ کی تاریخ پر ڈرائیور کی دستیابی کی گارنٹی نہیں دیتا۔ اس کے علاوہ صارفین کو موسم اور ٹریفک کی صورتحال کے مطابق کرایے میں اضافہ بھی برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-08

More Technology Articles