Scientists 3D print live blood vessels

Scientists 3D Print Live Blood Vessels

سائنسدانوں نے 3 ڈی پرنٹر نے خون کی شریانیں بھی پرنٹ کر لیں

3ڈی پرنٹر سے خون کی شریانیں بھی پرنٹ کی جا سکتی ہیں۔ماہرین نے جو خون کی شریانیں پرنٹ کی ہیں ، وہ اسی طرح کام کریں گی جیسے جسم میں موجود اصل انسانی شریانیں کرتی ہیں۔ان شریانوں کو پرنٹ کرنے کے لیے خلیے اور دوسرے حیاتیاتی مواد کو حیاتیاتی سیاہی اور دوسرے جسم دوست اجزاء کے ساتھ پرنٹ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ وقت کے بعد ہرچیز قدرتی طور پر کام کرنے لگتی ہے۔
ماہرین نے جو شریانیں پرنٹ کی ہیں، وہ دیکھنے میں اصل شریانوں جیسی نہین لگتی مگر ماہرین کو امید ہے کہ وہ انہیں انسانی شریانوں کی طرح بنا لیں گے۔اگر ایسا ہوا تو آپ ایک دن مصنوعی ٹشو سیمپل حتی ٰ کے عطیہ کرنے کے قابل مصنوعی اعضا کے بارے میں بھی سن لیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-08

More Technology Articles