Seagate is releasing its first PCI-E 4.0 SSDs

Seagate Is Releasing Its First PCI-E 4.0 SSDs

سی گیٹ اپنی پہلی پی سی آئی -ای 4.0 ایس ایس ڈیز جاری کر رہا ہے

سی گیٹ اپنی پہلی پی سی آئی – ای 4.0 ایس ایس ڈیز جاری کر رہاہے۔ یہ فائر کوڈا 520 (FireCuda 520) ہے۔ یہ ایس ایس ڈیز 500 جی بی، 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی گنجائش میں دستیاب ہیں۔یہ ایس ایس ڈیز ، ٹی ایل سی نینڈ میموری کا استعمال کرتی ہے، جو 96 لیئرز پر مشتمل ہے۔یہ Phison PS5016-E16 کنٹرولر کے ساتھ دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

فائر کوڈا 520  ایس ایس ڈیز کا کنٹرولر دوسری کمپنیوں کی بنائی ہوئی پی سی آئی – ای 4.0  کے کنٹرول کی طرح ہے۔


سی گیٹ کی اس ایس ایس ڈ ی سے مکمل طور  فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں AMD X570 مدر بورڈ کے  ساتھ استعمال کیا جائے۔ اس وقت یہ واحد پلیٹ فارم ہے جو پی سی آئی – ای  4.0 کو سپورٹ کرتا ہے۔
سی گیٹ کی اس نئی  ایس ایس ڈیز کے 500 جی بی، 1 ٹی بی اور 2 ٹی بی ماڈلز کی قیمت بالترتیب قیمت 160 یورو، 320 یورو اور 520 یورو تک ہو سکتی ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-11-12

More Technology Articles