search engine Torrentz dot eu shuts down

Search Engine Torrentz Dot Eu Shuts Down

مشہور ٹورنٹ سرچ انجن Torrents.eu بھی بند ہوگیا

سرچ انجن KickassTorrent کے بندہونےا ور اس کے مالک کے گرفتار ہونے کے ایک ہفتے بعد مشہور سرچ انجن Torrentz.eu بھی بند ہوگیا۔
Torrent.euگزشتہ 13سالوں سے ٹورنٹ میٹا سرچ انجن کے طور پرکام کر رہا تھا۔ ویب سائٹ نے ایک ہی دم اپنے صارفین کو خیرباد کہا اور ساری سرچ سروسز ڈس ایبل کر دیں۔ ویب سائٹ کا ہوم پیج ابھی بھی ایکٹیو ہے تاہم سرچ بار میں کچھ بھی سر چ نہیں کیا جا سکتا، ویب سائٹ نے سارے ٹورنٹ لنکس ہٹا دئیے ہیں۔

(جاری ہے)


اگرچہ Torrentz.euخود سے ٹورنٹ فائل ہوسٹ نہیں کرتا تھا تاہم یہ لانچ کے بعد جلد ہی یہ دنیا کا بڑے میٹا سرچ انجنز میں سے ایک بن گیا تھا، جہاںروز کروڑوں لوگ وزٹ کرتے تھے۔
ویب سائٹ کے بند ہونے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں۔ ویب سائٹ پر بس ماضی کے چند فقرے لکھے ہوئے ہیں۔جن میں بتایا گیاہے ٹورنٹز ایک مفت، تیزرفتار اور پاورفل میٹا سرچ انجن تھا، جو درجنوں سرچ انجنز سے نتائج جمع کر کے ظاہر کرتا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-05

More Technology Articles