Send Quick Flash Messages on Truecaller

Send Quick Flash Messages On Truecaller

ٹرو کالر پر اب فلیش میسجز بھیجیں

ٹروکالر نے فلیش میسجنگ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جہاں صارفین میسج کو مکمل طور پر ٹائپ کرنے سے بچ سکیں گے۔ اس فیچر سے صارفین کال لاگ میں دوسرے ٹروکالر صارف کے نام کے ساتھ تھنڈر بولٹ سمبل کو ٹیپ کر کےT9سرچ سے تیزی کے ساتھ پیغامات ٹائپ کر سکتے ہیں۔
زندگی کے اہم لمحوں میں جب ایک ایک لمحہ قیمتی ہوتا ہے ،تیز رفتار کمیونی کیشن ضروری ہے۔

ایسے لمحوں میں فلیش میسجنگ کے ذریعے صارفین پہلے سے طے شدہ پیغامات کو تیزی کےساتھ دوستوں اور عزیزوں کو بھیج سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ٹروکالر نے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں فلیش میسجنگ کے لیے ڈارک تھیم بھی متعارف کرائی ہے۔ فلیش میسجنگ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ وائی فائی یا موبائل ڈیٹا استعمال کرنے کی وجہ سے ایس ایم ایس کریڈٹ استعمال نہیں کرتے۔
دنیا میں بھیجے جانے والے ایس ایم ایس میں سے 15 فیصد سپام ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں ہر سال بھیجے جانے والے سپام میسیجز کی تعداد 1.2 ٹریلین ہوتی ہے۔فلیش میسجنگ کے فیچر کے ساتھ ٹروکالر نے اپنی اینڈروئیڈ ایپ کو مکمل طور پر دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ ایس ایم ایس بلاکنگ فیچر سے صارفین اب تیزی کے ساتھ سپام میسجز کو فلٹر کر سکتے ہیں۔

Send Quick Flash Messages on Truecaller
تاریخ اشاعت: 2017-06-17

More Technology Articles