Shahid Afridi is the New Brand Ambassador of UC Browser

Shahid Afridi Is The New Brand Ambassador Of UC Browser

یو سی براؤزر پر بھی چڑھ گیا پی ایس ایل کا جادو؛ شاہد آفریدی کو بطور برانڈ سفیر سائن کر لیا

جنوری 2017 میں دل کش اداکارہ مہوش حیات کو فیچر کرتے پہلے کامیاب کمرشل کے بعد اب یوسی براؤزر پر بھی پی ایس ایل کا جادو اثر کر گیا اور اس کے نتیجے میں شاہد آفریدی کو پی ایس ایل سیزن 2 کے لیے برانڈ سفیر کے طور پر سائن کر لیا گیا ہے۔ پاکستان بہت کٹھن حالات سے گزر رہا ہے اور ان مشکل حالات کا مسلسل مقابلہ کر رہا ہے۔ یو سی براؤزر کی یہ مہم ظاہر کرتی ہے کہ پاکستانی قوم نڈر ہے اور اس کھیل کے لیے ان کا جوش، کسی بھی قسم کے حالات کے باوجود ختم نہیں ہوتا۔


کرکٹ کے لیے پیار، بہر حال، یو سی براؤزر کی اس نئی مہم میں جھلکتا ہے جس میں شاہد آفریدی کے کیریئر کے 20 بہترین سالوں کو منایا جا رہا ہے۔
اس مہم کی ویڈیو، پاکستانیوں کی کرکٹ سے والہانہ محبت اور جوش کو ظاہر کرتی ہے چاہے حالات کیسے بھی ہوں۔

(جاری ہے)

پاکستان ایک عرصے سے بہت نازک دور سے گزر رہا ہے اور ملک کو کافی غیر مستحکم حالات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سب بڑی قومی کرکٹ لیگ کی میزبانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستانیوں نے ایسے کڑے وقتوں میں ایک بار پھر جرأت اور ہمت کا مظاہرہ کیا اور ان کا صبر ضائع نہیں گیا کیوں کہ اب تمام گیمز لاہور، پاکستان میں منعقد کی جائیں گی۔ اسٹیج سج چکا ہے، پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ایسے وقت میں امید ہے کہ آفریدی کی یہ ویڈیو اپنے فینز کے لیے ایک خوشگوار سرپرائز کے طور سامنے آئے گی کیوں کہ وہ آفریدی کی کرکٹ سے محبت کی کہانی، ان کی زبانی سنیں گے اور آفریدی انھیں بتائیں گے کہ یو سی براؤزر کے پارٹنر بننے پر صارفین بھی اس ایکسائٹمنٹ کا حصہ بن سکتے ہیں کیوں کہ آفریدی لکی ڈرا کے نتائج بتائیں گے جس میں جیتنے والے افراد کو آئی فون 7 اور خود آفریدی کے سائن ہوئی مرچنڈائز ملے گی۔

کینی یے، علی بابا موبائل بزنس گروپ کے اوور سیز بزنس جنرل منیجر ، نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا،" شاہد آفریدی اپنی مہارت اور کرکٹ کے میدان میں اپنی تیز رفتاری کی وجہ سے کرکٹ کے لاکھوں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔ اپنی مخصوص کلاؤڈ ٹیکنالوجی کی بدولت، یو سی براؤزر ڈاؤنلوڈنگ اور براؤزنگ کے لیے تیز ترین موبائل براؤزر ہے جو کہ آفریدی کے ' بوم بوم' انداز کی عکاسی کرتا ہے۔
شاہد آفریدی کی معاونت اور پروڈکشن ٹیم کی محنت کے ساتھ ، ہم امید کرتے ہیں کہ اس کرکٹ سیزن میں یو سی براؤزر کے اِن-ایپ براؤزنگ وجٹ ، یو سی کرکٹ، کے ذریعے صارفین کا براؤزنگ کا تجربہ بہتر بنے گا۔ اس وجٹ کے ذریعے کروڑوں پاکستانی کرکٹ شائقین مکمل اور لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کر سکیں گے جس میں لائیو اسکور، خبریں، تصویریں، ویڈیوز، براہ ِراست ٹویٹس اور کمنٹری وغیرہ شامل ہیں۔
"

یو سی براؤزر اس بات کا عزم کرتا ہے کہ اپنے صارفین کو آسان اور تیز براؤزنگ، ڈاؤن لوڈنگ، لوکل خبریں، وڈیوز، میوزک وغیرہ کی جانب تیز اور آسان رسائی دستیاب ہو ۔ اور شاہد آفریدی کو اپنے ساتھ شامل کر کے یو سی براؤزر کی اپنے صارفین کی تعداد اور مقبولیت میں اضافہ ممکن نظر آرہا ہے۔
ہم تیار ہیں ایک نئے دن کے لیے، ایک نئی جیت کے لیے۔
شاہد آفریدی کے بیس سال کرکٹ کھیلنے کی خوشی میں اپنی قسمت آزمائیں۔ یو سی براؤزر کی قرعہ اندازی میں شامل ہوں اور برانڈ نیو آئی فون جیتنے کا موقع پائیں!

تاریخ اشاعت: 2017-03-03

More Technology Articles