Sharp's upcoming bezelless smartphone stars in a leaked image

Sharp's Upcoming Bezelless Smartphone Stars In A Leaked Image

شارپ جلد ہی 2 بیزل لیس سمارٹ فونز متعارف کرانے والا ہے

شارپ 17 جولائی کو بیزل لیس سمارٹ فونز متعارف کرانے والا ہے۔ متعارف کرائے جانے والے سمارٹ فونز میں سے ایک فون کی تصویر چین میں لیک ہوچکی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فون اینڈروئیڈ کے شریک بانی اینڈی روبن کے Essential فون سے ملتا جلتا ہے۔ لیکن ڈیزائنگ میں شارپ کی ڈیوائس تھوڑے مختلف ڈیزائن کی حامل ہے۔ تصویر لیک کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فون میں رئیر پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہوگا۔

(جاری ہے)


شارپ کے متعارف کرائے جانے والے ہینڈ سیٹ کے ماڈل نمبرز FS8010 اور FS8016 ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں میں اہم فرق چپ سیٹ کا ہوگا۔ FS8016 میں سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ ہوگا جبکہ FS8010 میں سنیپ ڈریگن 830 چپ سیٹ ہوگا۔
دونوں سمارٹ فونز کا ڈسپلے 5.5 انچ (2,048x1,080) ہوگا۔ فونز کے رئیر پر 12 میگا پکسل کارئیر کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہوگا۔ 4 اور6 جی بی ریم کے ساتھ فونز میں 64 جی بی سٹوریج ہوگی۔ دونوں میں اینڈروئیڈ 7.1.1 نوگٹ انسٹال ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-12

More Technology Articles