SHARP AQUOS S2 officially coming on August 14

SHARP AQUOS S2 Officially Coming On August 14

شار پ کے SHARP AQUOS S2 کا اعلان 8 اگست کو کیا جائے گا

جاپانی الیکٹرونکس کمپنی شارپ نے 2014 میں SHARP AQUOS Crystal متعارف کرایا تھا۔ اس کی سب سے بڑی خصوصیت تقریباً ایج ٹو ایج ڈسپلے تھا۔2013 سے شارپ نے 28 فل سکرین سمارٹ فون متعارف کرائے ہیں، جن میں سے زیادہ تر امریکا سے باہر یا مخصوص مارکیٹس میں فروخت کیے گئے ہیں۔
شارپ کے نئے فل سکرین سمارٹ فون کا اعلان 8 اگست کو کیاجائے گا جبکہ چینی مارکیٹ میں اس کی فروخت کا آغاز 14 اگست کو ہوگا۔

آنے والے فون کا نام SHARP AQUOS S2 ہے۔

(جاری ہے)

اس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 84.95 فیصد ہے جبکہ باقی جگہ فرنٹ کیمروں کے لیے ہے۔
شارپ کا کہنا ہے کہ 5.5 انچ کا یہ فون 5 انچ جیسا لگے گا۔ شارپ کا ارادہ ہے کہ بتدریج ایسے سمارٹ فون بنائے جو 100 فیصد ڈسپلے کے حامل ہوںَ اس مقصد کی تکمیل میں چند مشکلات بھی حائل ہیں۔ اگر سو فیصد ڈسپلے کے ساتھ فون بنانا ہے تو پھر فرنٹ کیمرہ، ائیر پیس اور فنگرپرنٹ سنسر کہاں جائیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ شارپ انہیں فون کی بیک پر لے جائے اور فرنٹ پر 100 فیصد ڈسپلے ہو۔ اس کے علاوہ شارپ اینٹی ڈراپنگ ٹیکنالوجی میں بھی انقلاب لانا چاہیے۔
AQUOS S2 کے ساتھ شارپ 4 سال بعد چینی مارکیٹ میں داخل ہو رہا ہے

تاریخ اشاعت: 2017-08-04

More Technology Articles