Sindh local government approves artificial rain idea to overcome water crisis

Sindh Local Government Approves Artificial Rain Idea To Overcome Water Crisis

سندھ مقامی حکومت نے مصنوعی بارش برسانے کی منظوری دے دی

کراچی میں پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے مقامی حکومت کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کلاؤڈ سیڈنگ یا مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جسکے بعد سندھ مقامی حکومتوں کے سیکرٹری اس پر دستخط کر کے وزیر اعلیٰ سندھ سے اس کی حتمی منظوری حاصل کریں گے۔
مصنوعی بارش کے اس منصوبے کی مدد سے حب ڈیم میں پانی کا اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حب ڈیم اپنی موجودہ پانی کی سطح پر کراچی کے شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔
پچھلے دنوں کراچی میں آنے والے شدید گرمی کی لہر کے باعث سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے، گرمی کے دوران بھی مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم درجہ حرارت میں متوقع کمی کے باعث یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکتا۔
پاکستان آج سے چورہ سال پہلے ضلع تھرپار میں مصنوعی بارش برسا چکاہے۔اس وقت دنیا بھرکے 50 سے زیادہ ممالک مصنوعی بارش سے اپنی پانی کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-13

More Technology Articles