Skype automatically answers calls on Android due to a bug, but a fix is in the works

Skype Automatically Answers Calls On Android Due To A Bug, But A Fix Is In The Works

سکائپ فار اینڈروئیڈ کی ایک خرابی کے باعث ایپلی کیشن خود ہی کالز کا جواب دینے لگی

اگر آپ روزمرہ زندگی میں دوستوں، ساتھیوں اور کاروباری شراکت داروں کے ساتھ سکائپ پر گفتگو کرتے رہتےہیں تو   ہو سکتا ہے ،آپ  اینڈروئیڈ فار سکائپ کی ایک خرابی سے متاثر ہو چکے ہوں۔اس خرابی سے ایپلی کیشن خود ہی کالز کو جواب دینے لگی ہے۔
صرف مائیکرو سافٹ ہی بتا سکتا ہے کہ یہ خرابی سب سے پہلے کب سامنے آئی تھی لیکن اندازہ ہے یہ خرابی جنوری سے شروع  ہوئی تھی۔
اس وقت ڈویلپرز نے ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کیا تھا۔ اب اس خرابی نے زیادہ صارفین کو متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)


بدقسمتی سے کسی بھی طریقے سے ایپلی کیشن کو کال اٹینڈ کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ایپلی کیشن کو ہی اَن انسٹال کر دیا جائے۔ اگر آپ Answer incoming calls automatically کے آپشن کو ڈس ایبل بھی کرتے ہیں تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔ ایپلی کیشن بدستور خود ہی کال کا جواب لیتی ہے۔
خوش قسمتی سے مائیکروسافٹ کو اس مسئلے کا پتا ہے۔ مائیکروسافٹ نے ایپ کے تازہ ترین پریویو میں  اس مسئلے کو حل کر دیا ہے لیکن فائنل ورژن میں یہ اس ماہ کےآخر تک اپ ڈیٹ ہوگا۔ اگر آپ پریویو ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-03

More Technology Articles