Skype doubles group call limit to 50 people

Skype Doubles Group Call Limit To 50 People

سکائپ نے گروپ کال میں شرکاکی حد بڑھا کر 50 کر دی

سکائپ  نے گروپ کال میں شرکا کی حد کو بڑھا کر 50 کر دیا ہے۔ ایپلی کیشن میں ایسی کالز کے لیے نوٹی فیکیشن  کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔سکائپ نے پچھلے ماہ ان دونوں فیچرز کے تجربات شروع کیے تھے ۔ اب یہ تمام صارفین کے لیے فعال ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)


سکائپ میں زیادہ صارفین کی گروپ کالز کے فیچر کے حوالے سے صارفین کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے۔ اس سے پہلے سکائپ صرف 25 افراد کی گروپ کالز کو سپورٹ کرتا تھا جبکہ دوسری ایپلی کیشنز ان سے کہیں زیادہ افراد کی کالز کے آپشن کو سپورٹ کرتی  ہیں۔
سکائپ میں نوٹی فیکیشن کا فیچر گھنٹی کی  آواز کا متبادل ہو گا تاہم  صارفین گروپ کال میں 25 سے کم شرکا ہونے کی صورت گھنٹی سے مطلع کرنے کےفیچر کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-05

More Technology Articles