Skype finally gets call recording feature

Skype Finally Gets Call Recording Feature

سکائپ میں کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف کر ادیا گیا

سکائپ کو لانچ ہوئے 15 سال ہو چکے ہیں اور اب جا کر اس میں کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ایک وقت تھا جب ویڈیو کالنگ کےلیے صرف سکائپ ہی استعمال ہوتا تھا لیکن حالیہ سالوں میں مقابلہ سخت ہونے کے باعث یہ کافی پیچھے رہ گیا۔ سکائپ کے پیچھے رہنے کی ایک بڑی اس میں ضروری فیچرز کا وقت پر متعارف نہ کرانا ہے۔
مائیکروسافٹ نے سکائپ کے لیے ایک میجر اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔

یہ اپ ڈیٹ آنے والے مہینوں میں صارفین کے پاس اپ ڈیٹ ہوتی رہے گی۔
اس سے پہلے کال ریکارڈنگ کےلیے صارفین کو تھرڈ پارٹی پلگ ان استعمال کرنا پڑتے تھے لیکن صارفین کی طلب اتنی زیادہ تھی کہ مائیکروسافٹ کو اب یہ فیچر متعارف کرانا ہی پڑا۔
کال ریکارڈنگ کا یہ فیچر مکمل طور پر کلاؤڈ بیسڈ ہے۔

(جاری ہے)

یہ اُن لوگوں کےلیے زیادہ مفید ہے جو مختلف ڈیوائسز سے سکائپ استعمال کرتے ہیں۔

اس طرح صارفین مختلف ڈیوائسز سے ہی اپنی گفتگو کی ریکارڈنگ سن سکیں گے۔سکائپ میں آپ جب بھی کال ریکارڈ کریں گے تو گفتگو کے تمام شرکا کو اس بارے میں اطلاع مل جائے گی۔
یہ فیچر اگرچہ ابھی دستیاب نہیں لیکن سکائپ کے ورژن 8.0 پر اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔
مائیکروسافٹ نے کچھ ایسے فیچر بھی متعارف کرائے ہیں، جودوسری ایپس کئی سال پہلے لانچ کر چکی ہیں۔ مثآل کے طور صارفین @ سے صارفین کو میشن کر سکتے ہیں اور چیٹ میڈیا گیلری سے دیکھ سکتے ہیں کہ چیٹ میں کیا کچھ شیئر کیا گیا ہے۔
سکائپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 30 کروڑ ہے۔ اس تعداد میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-21

More Technology Articles