Skype Introduces A New Feature For Online Interviews

Skype Introduces A New Feature For Online Interviews

سکائپ نے آن لائن انٹرویو کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

سکائپ نے کوڈرز اور ڈویلپر کے آن لائن انٹرویو کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے کاروباری ادارے اور صارفین تیکنیکی انٹرویو کر سکتے ہیں۔ اس فیچر سے رئیل ٹائم کوڈ ایڈیٹر میں کوڈ بیسڈ انٹرویو کیے جا سکتے ہیں۔ یہ کوڈ ایڈیٹر Java، C، C++، C#، JavaScript، Python اور Ruby لینگوئجز کو سپورٹ کرتا ہے۔یہ فیچر کچھ دن پہلے لانچ کیا گیا تھا اور اب یہ سکائپ کے براؤزر ورژن کے لیے دستیاب ہے۔


اس فیچر کو استعمال کرنا کافی آسان ہے۔

(جاری ہے)

انٹرویو لینے والے کو سکائپ انٹریوز ویب سائٹ کا وزٹ کرنا پڑتا ہے۔Start Interview پر کلک کرنے سے ایک لنک ملتا ہے۔ یہ لنک انٹرویو دینے والے سے شیئر کیا جا سکتا ہے، جس سے وہ انٹرویو میں بطور گیسٹ یا اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہو کر شامل ہو سکتےہیں۔
یہ فیچر ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ابھی صرف ویب سائٹ پر دستیاب ہے، اس بات کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کہ یہ فیچر ڈیسک ٹاپ کا ایپلی کیشن میں بھی متعارف کرا یاجائے گا یا نہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-08

More Technology Articles