Skype update bring its version of Stories

Skype Update Bring Its Version Of Stories

سکائپ اب صرف کالنگ ایپ نہیں ۔ مائیکروسافٹ سکائپ کو ری ڈیزائن کر رہا ہے

سکائپ فاراینڈروئیڈ کو اپ ڈیٹ کر کے مائیکرو سافٹ نے اس میں نئے فیچر اور ڈیزائن شامل کر دئیے ہیں۔ ان میں سے اکثر فیچر تو پہلے ہی دوسری میسجنگ ایپلی کیشن میں موجود ہیں۔ مثال کے طور پر سکائپ ہائی لائٹس سے آپ فیملی اور دوستوں کی ایک ہفتے کی تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں۔آپ اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ایموجیز اور سٹیکر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین اپنے میسیجیز کا بیک گراؤنڈ کلر بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔


چیٹ سکرین کو اب تین ٹیبز میں تقسیم کر دیا گیا ہے،جن کے نام Find، Chat اور Capture ہیں۔

(جاری ہے)

Find کی مدد سے آپ دوسری ایپلی کیشن کا مواد سکائپ چھوڑے بغیر شیئر کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ یوٹیوب ایپ کھولے بغیر یوٹیوب ویڈیو شیئر کر سکتے ہیں۔ Chatسے کسی مخصوص سکائپ میسج پر اپنا ردعمل دے سکتے ہیں۔ Capture سے آپ تصاویر اور ویڈیو لے کر اُن میں ایموجی اور سٹیکر ز شامل کر سکتے ہیں۔
مائیکرو سافٹ نے فیس بک میسنجر اور سنیپ چیٹ سے مقابلہ کرنے کے لیے گروپ کال کے فیچر کو بھی بہتر کیا ہے۔ اینڈروئیڈ کے صارفین تو ان اپ ڈیٹس کو ابھی دیکھ سکتے ہیں۔آئی او ایس ، ونڈوز، میک اور ڈیسک ٹاپ صارفین جلد ہی ان فیچر کو دیکھ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-04

More Technology Articles