Skypefinally introduces call recording

سکائپ نے کال ریکارڈنگ کی سہولت متعارف کرا دی

Skypefinally introduces call recording

مائیکروسافٹ نے صارفین کا ایک بڑا مطالبہ مانتے ہوئے بلٹ ان کال ریکارڈنگ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فیچر سکائپ کے تازہ ترین ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔ اب سکائپ کے صارفین تھرڈ پارٹی ٹولز کے بغیر ہی کال ریکارڈ کر سکیں گے۔
اس وقت یہ فیچر ونڈوز 10 کے سوا تمام ورژنز کے لیے دستیاب ہے۔ چند ہفتوں تک اس فیچر کو ونڈوز 10 کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔


کال ریکارڈنگ کا فیچر کال کے دوران ایک آپشن کی صورت میں دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

اس آپشن کو استعمال کرنے کی صورت میں فوراً ہی کال کے دوسری طرف موجود صارف کو ایک نوٹی فیکیشن ملے گا، جس میں کال کے ریکارڈ ہونے کے بارے میں بتایا جائے گا۔ کال ریکارڈنگ پر ایک پرامپٹ کال کے شر کا کو کال ریکارڈنگ کے بارے میں مطلع کرے گا۔
مائیکروسافٹ کی طرف سے اس فیچر کو متعارف کرانے کا سب سے بڑا نقصان ان تھرڈ پارٹیز کو ہوگا، جو پہلے یہ سہولت فراہم کرنے پر اچھا خاصا معاوضہ لیتی تھیں۔ تھرڈ پارٹی ٹولز کو استعمال کرنے میں پرائیویسی کے مسائل بھی تھے جبکہ مائیکروسافٹ کےا س فیچر میں خفیہ طور پر کال ریکارڈ نہیں کی جا سکتی۔

Skypefinally introduces call recording
تاریخ اشاعت: 2018-09-05

Your Thoughts and Comments