Sleepy Behind the Wheel Some Cars Can Tell

Sleepy Behind The Wheel Some Cars Can Tell

اب دوران ڈرائیونگ نیند آنے پر کار خود ہی ڈرائیور کو جگائے رکھے گی

جرمن کمپنی باش (Bosch) ایک ایسی کیمرہ ٹیکنالوجی پر کام رہی ہے جو دوران ڈرائیونگ نیند بھری آنکھوں، جسمانی سرگرمیوں اور جسم کے درجہ حرارت کو مانیٹر کرتی رہے گی ۔
بعض اوقات ایسا ہوتا کہ ڈرائیور کی آنکھیں بھی کھلی ہوتی ہیں مگر وہ پھر بھی سو رہا ہوتا ہے۔ ایسی حالت کو مائیکرو سلیپ کہا جاتا ہے۔
نیشنل ہائی وے سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2015 میں امریکا میں نیند کی وجہ سے دوران ڈرائیونگ 824 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس وقت تمام کار ساز کمپنیاں ڈرائیوروں کو جگائے رکھنے کے لیے مختلف طرح کے مانیٹرنگ سسٹم پر کام کر رہی ہیں۔ مرسیڈیز، آڈی اور والوو وغیرہ میں سٹیئرنگ کی حرکت، ڈرائیونگ ٹائم، سڑک کی حالت اور ڈرائیونگ کی ٹائمنگ کو مانیٹر کرنے کے لیے کئی سسٹم موجود ہوتے ہیں۔ اب انہیں بڑھایا جا رہا ہے۔
باش کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر کیتھ سٹرکلینڈ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی اگلے پانچ سالوں میں گاڑیوں میں موجود ہوگی۔ کیتھ کے مطابق اگلے قدم پر اس ٹیکنالوجی کو ایسا بنایا جائے گا کہ دوگاڑیاں آپس میں ہی رابطہ کر سکیں اور ایک دوسرے سے نہ ٹکرائیں۔
فرانسیسی کمپنی والوو بھی اسی طرح کا مانیٹرنگ سسٹم بنا رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-18

More Technology Articles