Smartphone app spending in H1 2019 reached $39.7 billion
رواں سال کی پہلی ششماہی میں سمارٹ فونز ایپس پر 39.7 ارب ڈالر خرچ کیے گئے
آئی او ایس کے صارفین نے ایپس پر 25.5 ارب ڈالر خرچ کیے جو 2018ء کی پہلی ششماہی سے 13 فیصد زیادہ ہے۔ دوسری طرف اینڈروئیڈ صارفین نے ایپس پر 14.2 ارب ڈالر خرچ کیے جو پچھلے سال کے اسی عرصے سے 20 فیصد زیادہ ہے۔
پلے سٹور اور ایپ سٹور پر سب سے زیادہ آمدن گیمز کی کیٹیگری میں ہوئی۔ اس کیٹیگری نے 29.6 ارب ڈالر کی کمائی کی۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی گیم ٹینسنٹ کی Arena of Valor تھی۔
(جاری ہے)
اس گیم کو Honor of Kings کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اس گیم نے دونوں پلیٹ فارمز پر 728 ملین ڈالر کمائے۔ دوسرے نمبر پر آنے والی گیم Fate/Grand Order تھی، جس کی کمائی 628 ملین ڈالر تھی۔ تیسرے نمبر پر Monster Strike نے 566 ملین ڈالر کمائے۔نان-گیمنگ ایپس میں ٹنڈر نے 497 ملین ڈالر، نیٹ فلکس نے 399 ملین ڈالر اور ٹینسٹ ویڈیو نے 278 ملین ڈالر کمائے۔
اس سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی او ایس پر انسٹال کی جانے والی گیمز کی تعداد کچھ کم رہی لیکن مجموعی طور پر دونوں پلیٹ فارمز پر گیمز ڈاؤن لوڈز کی مجموعی تعداد 11 فیصد زیادہ رہی۔ پچھلی ششماہی میں 56.7 ارب ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئی۔ ان میں اینڈروئیڈ ایپس کی تعداد 42 ارب اور آئی او ایس ایپس 14.2 ارب رہیں۔
اگرچہ ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپس کی تعداد اینڈروئیڈ کے مقابلے میں ایک تہائی ہے لیکن آئی او ایس ایپس نے اینڈروئیڈ ایپس کے مقابلے میں دوگنی کمائی کی ہے۔
دونوں پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی پانچ ایپس وٹس ایپ، میسنجر، فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام رہیں۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry