Smartphone Cover NOSE

Smartphone Cover NOSE

اب موبائل فون پسینے کی بدبو سونگھ سکیں گے

جلد ہی سمارٹ فون  جسم سے آنے والی پسینے کی بو کو سونگھ سکیں گے۔جرمن بیسڈ باڈی پراڈکٹس بنانے والی کمپنی  نے ایک نئی پراڈکٹ NOSE متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک موبائل فون کا کور ہے جو برقی ناک کا کردار ادا کرے گا۔ اس برقی ناک کو ایک ڈاؤن لوڈ ایبل ایپ سے مربوط کر دیا جائے گا۔ ناک اپنے سونگھنے کے نتائج کو موبائل پر ظاہر کرے گی۔

(جاری ہے)


اس برقی ناک کو رکھنے والے صارفین  جب بھی  ایپلی کیشن کو ایکٹیویٹ کر کےموبائل کو  اپنی بغل کے نزدیک لےکر جائیں گے یہ جسم سے نکلنے والی بو کا ڈیٹا لے کر  ایک خصوصی الگورتھم سے تجزیہ کرے گی۔

یہ الگورتھم 4000افراد کی بو کو جانچنے کے بعد تیار کیا گیا ہے۔
موبائل فون ایپلی کیشن ، موبائل فون کور کےبغیر کام نہیں کرے گی  مگر اس کے باوجود کمپنی موبائل میں استعمال ہونے والی ایپلی کیشن کو تو اگلے ماہ ہی متعارف کرا دے گی مگر موبائل کور کو بعد میں متعارف کرایا جائے گا۔

Smartphone Cover NOSE
تاریخ اشاعت: 2016-04-23

More Technology Articles