Snapchat adds Paperclip, Backdrops and Voice Filters

Snapchat Adds Paperclip, Backdrops And Voice Filters

سنیپ چیٹ نے پیپر کلپ، بیک ڈراپ اور وائس فلٹرز کے فیچر متعارف کرا دئیے

سنیپ چیٹ نے ایپلی کیشن میں بہت سے نئے فیچر شامل کیے ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر پیپر کلپ (Paperclip) کا ہے۔اس فیچر سے آپ اپنی تصاویر میں یو آر ایل شامل کر سکتےہیں۔ اس سے پہلے یہ فیچر صرف برانڈ اکاؤنٹس کے لیے دستیاب تھا۔ صارفین چاہیں تو خود سے یو آر ایل ٹائپ کر سکتے ہیں یا چاہیں تو کلپ بورڈ سے پیسٹ کر سکتے ہیں۔کلپ بورڈ سے پیسٹ کرنے کے لیے صارفین کو ایپ کی سیٹنگ کو تبدیل کر کے  کلپ بورڈ کو رسائی  دینی ہوگی۔


ایپ میں شامل  ایک اور نیا فیچر بیک ڈراپس کا ہے ۔

(جاری ہے)

اس فیچر سے آپ اپنی تصاویر کے پس منظر میں نئے ایفکٹس شامل کر سکتےہیں۔ اس کے لیے آپ کو پیش منظر یا  تصویر میں خود کو سلیکٹ کرنا  پڑے گا، جس کے بعد نیا ٹول باقی تصویر کو نئے ایفکٹس سے بدل دے گا۔
ایک اور نیا فیچر وائس فلٹر کا بھی ہے۔جس سے آپ اپنی ویڈیوز میں اپنی آواز کےلیے بہت سے فلٹرز منتخب کر سکتے ہیں۔
نئی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ ایپ میں جیو فلٹر کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔اپ ڈیٹڈ ایپ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے دستیاب ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-06

More Technology Articles