Snapchat announces second generation Spectacles cost $150
سنیپ چیٹ نے 150 ڈالر میں دوسری نسل کی Spectaclesکا اعلان کر دیا
سنیپ چیٹ نے Spectacles کے دوسری نسل کے ماڈل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ایسے سن گلاسز ہیں، جن میں کیمرہ لگا ہوا ہے اور اس کیمرے سے آپ ریکارڈنگ کر کے براہ راست اپنے سنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس دوسری نسل کے ماڈل میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ یہ گلاسز اس بار سائز میں چھوٹے اور آرام دہ ہیں۔ انہیں ساتھ رکھنا آسان ہے اور واٹر پروف ہونے کی وجہ سے اسے تالاب وغیرہ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس بار سنیپ چیٹ نے اس کا کیمرہ ہارڈ وئیر بھی اپ گریڈ کر کے ایچ ڈی ریزولوشن کا کر دیا ہے۔ اس سے آپ 10، 20 یا 30 سیکنڈ کے کلپ ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس کا مائیکرفون اب زیادہ بہتر طریقے سے آواز ریکارڈ کر سکتا ہے۔ اس ماڈل کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس سے آپ تصویریں بھی بنا سکتے ہیں، جو پچھلے ماڈل میں ممکن نہ تھا۔
(جاری ہے)
فائلوں کو وائی فائی سے فون میں منتقل کرنا بھی 3 سے 4 گنا تیز رفتار ہوگیا ہے۔
سن گلاسز کا سائز کم ہونے اور کوالٹی بہتر ہونے کے باوجود اس کی بیٹری لائف پہلے جتنی ہے۔ایک بار چارج کرنے پر آپ 70 ویڈیو ریکارڈ کر کے فون میں منتقل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سن گلاسز کو پہلے کی طرح چارج کیس میں رکھ کر چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس کیس سے آپ سن گلاسز کو چار بار چارج کر سکتے ہیں، اس کے بعد اس کیس کو چار کرنا پڑے گا۔سن گلاسز کے پہلے ماڈل کی قیمت 130 ڈالر تھی، جو اب بڑھ کر 150 ڈالر ہو گئی ہے۔ سن گلاسز تین رنگوں میں دستیاب ہونگے۔ امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور فرانس میں تو ان کی فروخت شروع ہو چکی جبکہ نیدرلینڈ، ناروے، ڈنمارک، بیلجیم، فن لینڈ، پولینڈ، سپین، اٹلی اور آئرلینڈ میں ان کی فروخت 3 مئی سے شروع ہوگی۔ اس کے علاوہ انہیں سنیپ چیٹ کی ویب سائٹ سے بھی خریدا جا سکتا ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry