Snapchat introduces Snap Games and Snap Originals programs
سنیپ چیٹ نے سنیپ گیمز اور اوریجنل پروگرامز متعارف کرا دئیے
پہلا اہم فیچر سنیپ گیمز (Snap Games) کا ہے۔سنیپ گیمز وہ موبائل گیمز ہونگی، جنہیں آپ موبائل میں کھیل سکیں گے۔ یہ ملٹی پلیئر گیمز ہیں، جنہیں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل سکتے ہیں، گیمز کھیلتے ہوئے آپ اپنے دوست سے ٹیکسٹ یا ویڈیو چیٹ بھی کر سکتے ہیں۔
سنیپ گیمز میں 6 گیمز Bitmoji Party، Tiny Royale، Snake Squad، C.A.T.S. ، Drift Race، Zombie Rescue Squade اور Alphabet Hustle شامل ہیں۔
دوسرا نیا فیچر سنیپ اوریجنلز (Snap Originals) کا ہے۔ یہ وہ اوریجنل شوز ہیں، جنہیں سنیپ چیٹ نے ایپلی کیشن کے لیے بنایا ہے۔ یہ تمام شوز سٹوریز کی طرح پورٹریٹ موڈ میں فل سکرین میں چلیں گے۔سنیپ چیٹ اوریجنلز میں ڈاکیومنٹریز، کامیڈی، نوجوانوں کے ڈرامے اور بہت سے اقسام کے شوز پیش کیے جائیں گے۔
(جاری ہے)
سنیپ چیٹ نے لینز میں بھی بہتریاں کی ہیں۔ اس کی مدد سے صارفین اب مختلف اشیا کو سکین کر کے انہیں ایمزون پر تلاش کر سکیں گے۔ اسی طرح میوزک کو شازم اورریاضی کے سوالات کو فوٹو میتھ پر تلاش کیا جا سکےگا۔
نئے لینز سٹوڈیو فیچرسے صارفین لینز تخلیق کر کے دوسرے صارفین سے شیئر کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے دنیا بھر میں پھیلے فنکاروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جو مشہور مقامات کے لینز تخلیق کریں گے۔
سنیپ چیٹ نے سنیپ کٹ میں بھی بہتری کی ہے۔ سنیپ کٹ ڈویلپرز کے لیے متعارف کرائے گئے ٹولز ہیں ، جن سے وہ اپنی ایپلی کیشنز میں سنیپ چیٹ کے فنکشن شامل کرسکتے ہیں۔ اب سٹوری کٹ سے ڈویلپر اپنی ایپلی کیشنز میں سنیپ چیٹ سٹوریز کو بھی مربوط کر سکتے ہیں۔ بٹ موجی کٹ سے ڈویلپر بٹ موجی کو اپنی ایپس میں شامل کر سکتے ہیں۔ کریٹیو کٹ سے ڈویلپر دوسری ایپس کو سنیپ چیٹ سے شیئر کر سکتے ہیں۔سنیپ چیٹ نے اشتہارات کے لیے ایڈز کٹ بھی پیش کی ہے، جس سے ڈویلپر سنیپ چیٹ کے ایڈ پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنی ایپس سے پیسے کما سکتے ہیں۔سنیپ چیٹ نے بہت سے فیچرز تو متعارف کرا دئیے ہیں لیکن سنیپ اوریجنلز کا فیچر چند ماہ تک پیش کیا جائے گا۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry