Snapchat is a popular source for news among college students

Snapchat Is A Popular Source For News Among College Students

کالج کے طلباء میں سنیپ چیٹ خبروں کا مقبول ذریعہ ہے

اب لوگ سوشل میڈیا کا استعمال بطور خبر کے ایک ذریعے کے طور پر کرتے ہیں۔ یہ بات کئی مطالعوں میں ثابت ہو چکی ہے۔ فیس بک ابھی تک خبر کے ایک بڑے ذریعے کے طور پر سرفہرست ہے لیکن نائٹ فاؤنڈیشن کی طرف سے کی گئ ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کالج کے طلباء فیس بک کے بعد سنیپ چیٹ کو خبروں کے ایک بڑے ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
اس سروے میں 11 امریکی اداروں کے 5844 کالج کے طلباء نے حصہ لیا۔

ان میں سے 89 فیصد طلباء نے کہا کہ پچھلے ہفتے کے دوران انہیں کئی خبریں سوشل میڈیا سے معلوم ہوئیں۔ خبروں کے حوالے سے 71 فیصد طلباء نے فیس بک کو پسند کیا۔ 55 فیصد طلباء ایسے بھی تھے، جنہوں نے کہا کہ انہیں پچھلےہفتے کے دوران بہت سی خبریں سنیپ چیٹ کے ذریعے معلوم ہوئیں۔ یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹوئٹر کو فالو کرنے والے طلباء کی تعداد بالترتیب 54 فیصد، 51 فیصد اور 42 فیصد رہی۔

(جاری ہے)


اگست کے مہینے میں سنیپ چیٹ نے بتایا تھا کہ پچھلی سہ ماہی میں اس کے 30 لاکھ صارفین کم ہوئے ہیں۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کمپنی کے صارفین کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ اس وقت سے کمپنی کے صارفین کی تعداد میں اضافہ بہت سست روی سے ہو رہا ہے۔ اصل میں ایپلی کیشن کے نئے ڈیزائن سے صارفین میں کافی مایوسی پھیلی ہے اور بہت سے صارفین نے ایپلی کیشن استعمال کرنا چھوڑ دی ہے۔
اس کے باوجود بھی سنیپ چیٹ کالج کے طلباء کے لیے خبروں کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے۔
ایک طالب علم کا کہنا ہے کہ سنیپ چیٹ میں خبریں تلاش کرنا بہت آسان ہے۔ سروے میں شامل 27 فیصد طلباء کا کہنا ہے کہ خبروں کے لیے وہ ہر روز سنیپ چیٹ دیکھتے ہیں۔ اسی طرح ہائی سکول کے 46 فیصد طلباء بھی خبروں کے لیے ہر روز سنیپ چیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-16

More Technology Articles