Snapchat is rolling out on demand TV shows

Snapchat Is Rolling Out On Demand TV Shows

سنیپ چیٹ آن ڈیمانڈ ٹی شو متعارف کرا رہا ہے

سنیپ چیٹ ٹیلی ویژن کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے، جس کے بعد وہ اپنے صارفین کےلیے سپیشل ٹی وی شو متعارف کرا ئے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ اس سال کے آخر تک صارفین اپنی سٹوریز میں ٹی وی کی طرح مختلف شوز کی اقساط دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)


وال سٹریٹ جرنل کے مطابق سنیپ چیٹ این بی سی یونیورسل، ای ایس پی این، اے بی سی، ٹرنر، این ایف ایل اور دوسرے بہت سوں کے ساتھ شراکت داری کے بعد اوریجنل کانٹنٹ فراہم کرے گا۔ اس شراکت داری کے بعد میڈیا کمپنیاں سنیپ چیٹ کے سٹوریز سیکشن میں 3 سے 5 منٹ کے کلپ دکھائیں گی۔
سنیپ چیٹ نے یہ قدم ٹوئٹر کے 24 گھنٹے 7 دن مسلسل چلنے والی ویڈیوز متعارف کرانےکے بعد اٹھایا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-05

More Technology Articles