بند کریں
منگل اگست

مزید مضامین

حالیہ تبصرے

Humayun Rashid
zain0786@gmail.com
16-07-2018 00:41:25

wow,What a feature,keep it u

  مضمون دیکھئیے
طرق ہنی 22-06-2018 04:22:27

اسلام وعلیکم، آپ کی شائع کردہ ایک تحریر ۱۵ ناکام سٹارٹ اپس سے مندرہ کروڑ تک کا سفر، اس تحریر کو دوبارہ ایڈٹ کر کر کے میں نے اسے اپنے فیس بک گروپ، راہبر پر پوسٹ کیا ہے اگر آپ کو یہ ایڈٹنگ موزوں لگے تو مجھ سے اس کام کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔ شکریہ

  مضمون دیکھئیے
Awais 24-04-2018 09:47:39

samjh he nahji ai

  مضمون دیکھئیے
Ahmad Khan 22-04-2018 13:04:47

This version is not available on play store and unable to install because this is the corrupt apk. this message is being show during installation on mobile.

  مضمون دیکھئیے
اویس رضا 30-03-2018 12:41:06

مجھے شامی کے موبائل اچھے لگتے ہیں اور اردو پوائنٹ کی خبریں آسان اور اردو میں ہوتی ہیں، آسان ویپ سائیڈ ہے ٹیکنالوجی ٹپش تیمور میری ویب سائیڈ ہے

  مضمون دیکھئیے
dr anwar kama ch 06-03-2018 15:26:22

very fruit full

  مضمون دیکھئیے
دوسری سہ ماہی میں سنیپ چیٹ کے 30 ملین یومیہ فعال صارفین کم ہو گئے
دوسری سہ ماہی میں سنیپ چیٹ نے اندازوں سے بڑھ کر کمائی کی ہے

سنیپ چیٹ کی مالک کمپنی سنیپ کے مطابق دوسری سہ ماہی میں سنیپ چیٹ کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 3 ملین کم ہو گئی ہے۔ اس وقت ایپلی کیشن کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 188 ملین ہے۔ زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے سنیپ چیٹ کا براہ راست مقابل انسٹاگرام کے ساتھ ہے۔ انسٹاگرام بددستور سنیپ چیٹ کے فیچر کاپی کر رہا ہے۔ ماضی میں انسٹاگرام نے سنیپ چیٹ کا سٹوریز نام کا زبردست فیچر چوری کیا تھا اور اسے انسٹاگرام کی مالک کمپنی فیس بک نے اپنی تمام ایپس میں متعارف کرا دیا تھا۔

صارفین سمجھتے ہیں کہ فیس بک سنیپ چیٹ کا جو بھی فیچر کاپی کرتا ہے، اسے بہتر کر کے متعارف کراتا ہے۔
اپریل سے جون تک کے تین ماہ میں سنیپ کی آمدن پچھلے سال کے مقابلے میں 44 فیصد بڑھ کر 262 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔ وال سٹریٹ کے اندازے کے مطابق یہ 250 ملین ڈالر ہو سکتی تھی۔
وال سٹریٹ کو امید تھی کہ کمپنی 17 سینٹ فی حصص نقصان رپورٹ کرے گی لیکن کمپنی نے 14 سینٹ فی حصص نقصان رپورٹ کیا ہے۔


سنیپ کے بانی اور سی ای او ایوان سپیگل نے پچھلے سال کی جانے والی ایپلی کیشن کی ری ڈیزائننگ کو صارفین کی تعداد میں کمی کی وجہ قرار دیا ہے۔ ری ڈیزائننگ کی وجہ سے صارفین کافی پریشان ہوئے تھے اور انہوں نے تبدیل ختم کرنے کے لیے ایک آن لائن پٹیشن بھی دائر کی تھی۔
سنیپ چیت کے علاوہ کمپنی ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے Spectacles کہلانے والی عینکیں بھی فروخت کرتی ہے۔ کمپنی نے اس کا اس سال نیا ورژن جاری کیا تھا، جو ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہےا ور واٹر پروف بھی ہے۔ اس عینک کی قیمت 149.99 ڈالر ہے۔
سنیپ کی مالیاتی رپورٹ کے انے کے بعد اس کے حصص کی مالیت 13.12 ڈالر سے بڑھ کر 13.20 ڈالر ہوگی ہے۔

یہ خبر اُردو پوائنٹ پر شائع کی گئی۔ خبر کی مزید تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کیجئے
تاریخ اشاعت: 2018-08-07

: متعلقہ عنوان

مینوفیکچرر کا نام     :     سنیپ چیٹ

سنیپ چیٹ کے مزید عنوان پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں