Snapchat now lets you create your own filters

Snapchat Now Lets You Create Your Own Filters

سنیپ چیٹ صارفین اب ایپلی کیشن میں ہی اپنے فلٹر بنا سکتے ہیں

سنیپ چیٹ صارفین اس سال کے شروع سے ہی خود ہی سنیپ چیٹ فلٹر تخلیق کر سکتے ہیں لیکن اس کے لیے صارفین کو ڈیسک ٹاپ ٹولز استعمال کرنے پڑتے ہیں۔لیکن اب سنیپ چیٹ جیو فلٹر کو سنیپ چیٹ ایپلی کیشن میں ہی تخلیق کیا جا سکتا ہے۔
سنیپ چیٹ کے سیٹنگ مینو میں On-Demand Geofilters پر ٹیپ کر کے صارفین اپنے فلٹر تخلیق کر سکتے ہیں۔ فلٹر تخلیق کرنے کے لیے صارفین دستیاب بہت سے ٹیمپلٹس سے مرضی کا ٹیمپلٹ منتخب کر سکتے ہیں۔

یہ ٹیمپلٹ مختلف مواقعوں جیسے سالگرہ، شادی اور چھٹیوں وغیرہ کے لیے ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین ان میں ٹیکسٹ، بٹ موجی اور سٹیکرز کسٹومائز کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ جیوفلٹرز ایک مخصوص مقام پر ہی ایکٹیو ہوتے ہیں اور اس کے لیے فیس بھی ادا کرنا پڑتی ہے۔ جیوفلٹرز کے چند گھنٹوں کے استعمال کی فیس 5.99 ڈالر سے شروع ہوتی ہے اور صارفین اسے کم سے کم 20 ہزار مربع فٹ کے علاقے میں استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ فلٹرز کی منظوری میں ایک دن کا وقت لگتا ہے ، جس کے بعد انہیں سنیپ چیٹ استعما ل کرنے والے تمام صارفین استعمال کر سکتےہیں۔
موبائل جیوفلٹر ٹول اس وقت صرف امریکا میں دستیاب ہے۔ جلد ہی اسے تمام دنیا میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-29

More Technology Articles