Snapchat removes 10 second limit in latest update

Snapchat Removes 10 Second Limit In Latest Update

سنیپ چیٹ نے تازہ ترین اپ ڈیٹ میں 10 سیکنڈ کی حد ختم کردی

سوشل میڈیا کمپنی سنیپ انکارپوریشن کافی مشکلات کا شکار ہے۔ سنیپ چیٹ کے بہت سے فیچرز اب دوسری ایپلی کیشنز میں بھی شامل ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے کمپنی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہوا اور مارکیٹ میں اس کے شیئرز کی قیمت بھی کم ہوگئیں۔اپنے نقصان کو فائدے میں بدلنے کے لیے سنیپ چیٹ بھی اب نئے فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں سنیپ چیٹ نے وائس فلٹرز، کسٹم جیو فلٹرز اور بیک ڈراپ فیچر متعارف کرائے ہیں۔

اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کمپنی نے مزید نئے فیچر بھی متعارف کرائے ہیں۔ ایک نیا فیچر ملٹی سنیپ(Multi-Snap) کا بھی متعارف کرایا گیا تھا، جس میں صارفین 10 سیکنڈ کے 6 ویڈیو کلپ متواتر ریکارڈ کر سکتےہیں۔ اس سے سنیپ چیٹ پر 10 سیکنڈ کی حد بھی ختم ہوگئی ہے۔ متواتر کلپ ریکارڈ کرنے کے لیے صارفین کو بس ریکارڈ بٹن دبائے رکھنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد صارفین ان تمام سنیپس کو ایڈٹ اور شیئر کر سکتے ہیں۔

صارفین چاہیں تو 6 میں سے کسی بھی ویڈیو کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں لیکن یہ ترتیب میں ہی ظاہر ہونگی۔ ملٹی سنیپ فیچر سے صارفین اب 1 منٹ کی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔
نئی اپ ڈیٹ میں ایک نیا ٹول Tint Brushبھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس ٹول سے کسی بھی تصویر میں کسی بھی حصے کا مخصوص رنگ تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ ایپلی کیشن اس فیچر میں بہتری کے لیے مشین لرنگ کو کام میں لے گی۔
ملٹی سنیپ کا فیچر آئی او ایس پر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ٹنٹ برش کا فیچر دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

Snapchat removes 10 second limit in latest update
تاریخ اشاعت: 2017-07-19

More Technology Articles