Snapdragon powered Lenovo Tab3 8 Plus spotted online

Snapdragon Powered Lenovo Tab3 8 Plus Spotted Online

لینوو جلد ہی سنیپ ڈریگن کے ساتھ لینوو ٹیب تھری 8 پلس متعارف کرائے گا

فروری میں لینوو نے ٹیب 3 فیملی میں 3 نئے مناسب قیمت کے ٹیبلٹ متعارف کرائے تھے۔اطلاعات کے مطابق اب لینوو جلد ہی ٹیب تھری 8 پلس (Tab3 8 Plus) لانچ کرے گا۔ یہ 8 انچ ٹیب 3 کا اپ گریڈڈ ورژن ہوگا۔پلس ماڈل فل ایچ ڈی پینل اور 3 جی بی ریم کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس ٹیب کا کیمرہ بھی اپ گریڈ کر کے 8 میگا پکسل / 5 میگا پکسل ہوگیاہے۔ ٹیبلٹ کی انٹرنل سٹوریج بھی بڑھا کر 32 جی بی اور 64 جی بی کر دی گئی ہے۔ مائیکروایس ڈی کارڈ سے سٹوریج کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔
ٹیبلٹ میں سب سے اہم تبدیلی چپ سیٹ کی ہے۔ اس میں کواڈ کور میڈیا ٹیک کی بجائے کوالکوم سنیپ ڈریگن 625 شامل کیا گیاہے۔ٹیبلٹ میں 4300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-29

More Technology Articles