Social media users in Uganda to be taxed starting this July
سوشل میڈیا صارفین کو ٹیکس دینا پڑے گا
یوگنڈا میں حکام ہر چند ماہ بعد کچھ انوکھا کرتے ہیں ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس جولائی سے یوگنڈا کے سوشل میڈیا صارفین پر ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے ۔
یوگنڈا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی سوشل میڈیا صارفین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا، جس سے نہ صرف حکومت کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے ملکی سلامتی کے حوالے سے بھی مدد ملے گی۔
یوگنڈا کے فنانس منسٹر ماٹیا کاسائیجا نے کہ ہم ملک میں سیکورٹی کو بہتر کرنے اوربجلی بڑھانے کے لیے رقم کے حصول کی کوشش کررہے ہیں، جس سے صارفین کو سوشل میڈیا سے زیادہ لطف اندوز ہونگے۔
ماٹیا کاسائیجا کے مطابق سوشل میڈیا ٹیکس ہر ایسے موبائل صارف پر عائد کیا جائے گا جو وٹس ایپ، ٹوئیٹر اور فیس بک استعمال کرتا ہو۔ ایسے ہر صارف سے یومیہ 200 یوگندا شیلنگ یا 0.027 ڈالر وصول کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
یہ ٹیکس کیسے وصول کیا جائے گا، اس حوالے سے حکومت نے ابھی کچھ نہیں بتایا۔ یوگنڈا میں موبائل صارفین کی تعداد 23.6 ملین ہے۔ تمام صارفین سے ٹیکس وصول کرنے کے لیے حکومت کو پیچیدہ مانیٹرنگ کی ضرورت ہوگی۔
اس سے پہلے یوگنڈا کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ حکومت اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرے گی۔ اس سے پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت نے فحش مواد کا پتا چلانے والی مشین کا آرڈر دے دیا ہے۔ حکومت کے کیے ہوئے کسی اعلان پر عمل نہیں ہوسکا تھا۔ اب دیکھنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا صارفین سے ٹیکس وصول کر پاتی ہے یا یہ اعلان بھی پہلے کی طرح صرف اعلان ہی رہتا ہے۔
اس سے پہلے ایک اور افریقی ملک تنزانیہ میں سوشل میڈیا اور بلاگنگ کے حوالے سے ایک قانون متعارف کرایا گیا ہے، جس میں آن لائن مواد تخلیق کرنے والوں سے رجسٹریشن اور لائسنس فیس کی مد میں تقریباً 900 ڈالر وصول کیے جاتے ہیں۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry