SoftBank President accidentally reveals iPhone 11 launch date

SoftBank President Accidentally Reveals IPhone 11 Launch Date

سافٹ بنک کے صدر نے حادثاتی طور پر آئی فون 11 کی لانچ کی تاریخ بتا دی

سہ ماہی مالیاتی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر سافٹ بنک موبائل، جاپان  کے صدر کین میاؤچی نے غلطی سے آئی فون 11 کے اجرا کی تاریخ بتا دی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی فون 11 کو  ستمبر کے اختتام سے 10 دن پہلے جاری کیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آئی فون 11 کی فروخت کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔ یہ تاریخ پچھلے آئی فونز کی تاریخ اجرا سے مختلف ہے۔
میاؤچی نے ایک صحافی کے سوال کےجواب میں غلطی سے اس تاریخ کو ظاہر کر دیا۔
صحافی نے اُن  سے 1 اکتوبر سے لاگو ہونے والے کمیونی کیشن لا کے بارے میں پوچھا تھا۔

(جاری ہے)


نئے قانون کے مطابق جاپان کےموبائل فون کیرئیر کو کلائٹنس کے کنٹریکٹ میں ڈیوائس کی قیمت اور ڈیٹا کی قیمت الگ الگ بیان کرنی ہوگی۔ میاؤچی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے،     اس قانون کےلاگو ہونے سے 10 دن پہلے  آئی فون کے لانچ پر سافٹ بنک اسے کس طرح ہینڈل کرے گا۔
اسی کے ساتھ ہی میاؤچی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ انہوں نے فوراً کہا کہ کوئی نہیں جانتا، آئی فون کب لانچ ہوگا۔ تاہم جو نقصان ہونا تھا ہو چکا۔
اس سے پہلے آئی فون ٹین ایس اور ٹین ایس میکس 21 ستمبر کو لانچ کیے گئے تھے۔ ٹین آر اکتوبر میں سامنے آیا تھا۔ اس سال لگتا ہے کہ تینوں فون ایک ساتھ جاری کیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2019-08-06

More Technology Articles