Some Facebook users are seeing a rocket icon in their app

Some Facebook Users Are Seeing A Rocket Icon In Their App

فیس بک نیوز فیڈ میں غیر متعلقہ پیجیز کی مشہور پوسٹ بھی دکھائے گا

فیس بک موبائل ایپ کے کچھ صارفین کو نیوز فیڈ کے آئیکون کے دائیں طرف راکٹ کا نشان بھی نظر آ رہا ہے۔ راکٹ کے اس آئیکون پر ٹیپ کرنے سے صارفین کو اُن لوگوں اور پیجیز کے پوسٹیں بھی نظر آئیں گی، جو اُن کے دوست نہیں یا جن کو انہوں نے لائک نہیں کیا۔

(جاری ہے)


کچھ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کو یہ آئیکون گزشتہ تین ہفتوں سے وقفے وقفے نظر آرہا ہے۔ اس آئیکون پر ٹیپ کرنے سے جو پوسٹ نظر آتی ہے ، وہ صارف کی لوکیشن کے گرد و نواح میں زیادہ مشہور ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ بعض پوسٹس صارف کی دلچسپی کے مطابق ہوتی ہیں۔ یہ فیچر انسٹا گرام کے ایکسپلورر ٹیب فیچر سے ملتا جلتا ہے۔
فیس بک کے اس فیچر سے کاروباری پیجیز مقامی طور پر زیادہ افراد تک پہنچ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-03

More Technology Articles