Some upcoming Nokia phones to be powered by Xiaomi's Surge S1 chipset

Some Upcoming Nokia Phones To Be Powered By Xiaomi's Surge S1 Chipset

آنے والے نوکیا فونز میں شومی کا سرج ایس 1 چپ سیٹ ہوگا

اس سال کے شروع میں چینی کمپنی شومی نے اعلان کیا تھاکہ وہ اپنا چپ سیٹ سرج ایس 1 (Surge S1) بنائیں گے۔ سرج ایس 1 میں اوکٹا کور پروسیسر ہوگا، جو بھاری کیلکولیشن کے لیے 2.2 گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 53 کورز اور ہلکے پھلکے ٹاسک کے لیے 1.4 گیگا ہرٹز کورٹیکس اے 53 کورز پر مشتمل ہوگا۔اس کے ساتھ اس میں Mali-T680 MP4 گرافکس یونٹ ہوگا۔ شومی نے اس چپ سیٹ کو شومی می 5 سی بھی میں بھی استعمال کیا ہے۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرج ایس 1 اپر مڈ رینج سمارٹ فونز کےلیے بہتر سلوشن ہے۔
اب لگتا ہے کہ شومی کو عالمی مارکیٹ میں بھی اس چپ سیٹ کے گاہک مل گئے ہیں۔نوکیا برانڈز کے تحت سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ایچ ایم ڈی بھی سرج ایس 1 میں دلچسپی لے رہی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ شومی اور ایچ ایم ڈی کے بیچ ایک معاہدہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت نوکیا اپنے مستقبل کے سمارٹ فونز میں اس چپ سیٹ کو استعمال کرے گا تاہم یہ نوکیا کے فلیگ شپ فون نہیں ہونگے۔


ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سرج ایس 1 کے حامل نوکیا کے فون صرف چین کےلیے ہونگے یا انہیں عالمی مارکیٹ میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ سرج ایس 1 دنیا بھر میں ایل ٹی ای کو کیسے ہینڈل کرے گا۔ معیارات کے فرق کے وجہ سے یہ چپ سیٹ امریکی کیرئیرز پر تو کام نہیں کرے گا۔ ہوسکتا ہے کہ شومی اب سرج ایس 1 کو عالمی معیارات کے مطابق کام کرنا شروع کر دے۔ اگر ایسا ہوا تو مارکیٹ میں کوالکوم اور میڈیا ٹیک کا اچھا متبادل سامنے آ سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-05

More Technology Articles