Sony and Panasonic partner to sell 8K TVs by 2020

Sony And Panasonic Partner To Sell 8K TVs By 2020

سونی اور پینا سونک کے درمیان 8K ٹی وی بنانے کا معاہدہ

جاپانی این ایچ کے پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ 2020 کے ٹوکیو اولمپکس 8K یا سپر ہائی ویژن پر براڈ کاسٹ کرے گا۔تاہم اس براڈ کاسٹنگ میں ابھی 4 سال باقی ہیں اور اس وقت مارکیٹ میں 8K ٹی وی کی تعداد بھی صرف ”ایک“ ہی ہے۔ اپنے مقصد کے حصول کے لیے این ایچ کے نے سونی اور پینا سونک کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ سونی اور پینا سونک 2020 تک مارکیٹ میں مزید 8K ٹی وی متعارف کرائیں گے۔


8K میں 4K سے 4گنا زیادہ بینڈ وڈتھ استعمال ہوتی ہے۔ اس کے لیے گروپ کو نئی اقسام کی سٹریمنگ اور کمپریشن ٹیکنالوجی بنانی ہوگی۔ سونی اور پیناسونک دونوں میں ویڈیو کے ماہرین موجود ہیں جو این ایچ کے کے لیے کیمرے اور براڈکاسٹنگ کے آلات بنائیں گے۔صارفین کو اس سے حقیقت کے قریب ترین ویڈیو ریزولوشن ملے گی، جو تھیٹر سے بھی بہترین ہوگی۔

(جاری ہے)

این ایچ کے نے ریو اولمپکس کی کچھ نشریات 8K میں جاپان میں دکھائیں تھی۔
اس وقت شارپ ہی ایسی کمپنی ہے جس نے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں 85 انچ کا اکلوتا 8K ٹی وی متعارف کرایا تھا۔شارپ کے بعد ایل جی نے بھی 8K ٹی وی بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
سونی اور پینا سونک کا منصوبہ ہے کہ 2020 کے ٹوکیو گیمز سے پہلے پہلے 8K سیٹ متعارف کرائیں جائیں۔ آل جاپان کنسورشیم بنا کر انہیں امید ہے کہ وہ ایشین مارکیٹ میں پہلے ہی اچھا خاصا شیئر حاصل کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-27

More Technology Articles