Sony launches Cyber shot HX350 super zoom camera

Sony Launches Cyber Shot HX350 Super Zoom Camera

سونی نے سائبر شوٹ ایچ ایکس 350 سپر زوم کیمرہ لانچ کر دیا

سونی نے یورپ میں سائبر شوٹ HX350 سپر زوم کیمرہ لانچ کر دیا ہے۔ سونی کے ایچ ایکس 300 (HX300) کے جانشین اس کیمرے ایچ ایکس 350 کو 24 ایم ایم سے 1200 ایم ایم (35 ایم ایم کےبرابر) f2.8-6.3 ZEISS Vario-Sonnar T*لینز اور 50 گنا زومنگ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


کیمرے کے لینز کے پیچھے 20.4 میگا پکسل EXMOR R سنسر کے ساتھ BIONZ X امیج پروسیسر بھی ہے۔ کیمرے کے دوسرے فیچرز میں زوم یا ایڈجسٹ کےلیے مینول رنگ، کوئیک ایڈجسٹمنٹ کےلیےکسٹم بٹن، 3.0 انچ 921k ڈاٹ ایل سی ڈی، 10fps برسٹ موڈ، 1080p60 ویڈیو اور ایچ ڈی ایم آئی آوٹ ہے۔
ایچ ایکس 350 جنوری 2017 میں 449 یورو میں فروخت کےلیے پیش کیا جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-22

More Technology Articles