Sony unveils 2x2 on-chip lens tech for Quad Bayer sensors, which promises better AF performance

Sony Unveils 2x2 On-chip Lens Tech For Quad Bayer Sensors, Which Promises Better AF Performance

سونی نے کواڈ بائر لینز کے لیے 2x2 آن چپ لینز متعارف کرا دیا

چھوٹے پکسلز کے ساتھ امیج سنسرز میں آن  چپ مائیکرو لینز ہوتے ہیں۔ یہ آنے والی روشنی کی سنسر کے فوٹو ڈائیوڈ تک  رہنمائی کرتے ہیں۔
اس وقت ہر پکسل میں اپنا لینز ہوتا ہے لیکن سونی نے ایک ایسا طریقہ ڈویلپ کیاہے، جس سے چار اکٹھے پکسل ایک لینز کو  شیئر کر سکتے ہیں۔اسے  کواڈ بائر سنسرز کے لیے بنایا گیا ہے جہاں چار پکسلز پہلے ہی ایک کلر فلٹر شیئر کرتے  ہیں۔
عام طور پر پکسلز کی حساسیت ایسے ڈیزائن  کی راہ میں رکاؤٹ ہوتی ہے لیکن سونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے لیے نئی ٹیکنالوجی ڈویلپ کر لی ہے ۔ سونی نے اسے  ٹو بائی ٹو آن  چپ لینز (2x2 On-Chip Lens) یا او سی ایل  کا نام دیا ہے۔
اس ڈیزائن کا بنیادی مقصد آٹو فوکس کی  کارکردگی کوخصوصاً اندھیرے میں  بہتر بنانا ہے۔فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس  کا انحصار  اُن فوکس پکسل پر ہوتا ہے جن کی آؤٹ پٹ حتمی تصویر کا حصہ نہ ہے۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ یہ کوریج کو کم کرتے ہیں۔
ٹو بائی ٹو او سی ایل کو فوکس ڈیٹیکشن سسٹم کے حصے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی  کا ایک اور مسئلہ جس میں کم افقی تفصیلات آٹو فوکس کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں، کوحل کرتا ہے۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ نئی ٹیکنالوجی سمارٹ فونز میں اپنی جگہ کب بنائے گی۔ ہم نے پچھلے ایک سال میں 48 میگا پکسل سے 64 اور پھر 108 میگا پکسل کیمرے کا سفر طے کیا ہے۔جس تیزی سے چیزیں بدل  رہی ہیں، لگتا یہی ہے کہ یہ ٹیکنالوجی جلد ہی سمارٹ فونز میں دستیاب ہوگی۔
Sony unveils 2x2 on-chip lens tech for Quad Bayer sensors, which promises better AF performance
تاریخ اشاعت: 2019-12-11

More Technology Articles