Sony will bring PS4 games to your PC via PlayStation Now

Sony Will Bring PS4 Games To Your PC Via PlayStation Now

اب سونی پلے سٹیشن 4 گیمز کو پی سی پر بھی کھیلا جا سکتا ہے

اب گیمرز کو پلے سٹیشن 4 کی گیمز کھیلنے کےلیے پلے سٹیشن 4 خریدنے کی ضرورت نہیں۔ سونی کے اعلان کے مطابق اب پلے سٹیشن 4 کی گیمز کو پلے سٹیشن ناؤ سروس کے ذریعے بھی کھیلا جا سکتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ گیمر اب پلے سٹیشن 4 گیمز کو پی سی پر بھی کھیل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اگر آپ پلے سٹیشن ناؤ (PlayStation Now) سے واقف نہیں تو آپ کو بتا دیں کہ یہ 20 ڈالر کی کلاؤڈ سروس ہے، بنیادی طور پر نیٹ فلکس کی طرح گیم فوٹیج کی سٹریمنگ کے لیے ہے ۔ تاہم اس میں ویڈیو یعنی گیمز کو خود سے کھیلا جا سکتا ہے۔ اس سروس میں سٹریم کی کوالٹی کا انحصار صارف کے انٹرنیٹ کنکشن پر ہوتا ہے۔
پلے سٹیشن ناؤ اب تک صرف پی ایس 3 تک کی گیمز کو سپورٹ کرتی تھی۔سونی کے مطابق اب اس سے پلے سٹیشن 4 کی گیمز بھی کھیلی جا سکیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-03-13

More Technology Articles