Sony Xperia 1's Cinema Pro app put to the test: shooting a cinematic video

Sony Xperia 1's Cinema Pro App Put To The Test: Shooting A Cinematic Video

سینماٹک ویڈیو شوٹنگ کے لیے سونی ایکسپیریا 1 کی سینما پرو ایپ لانچ کر دی گئی

سونی ایکسپیریا میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔سونی کے پروفیشنل ڈویژن CineAlta، جو  ہالی وڈ فلموں کے لیے کیمرے بناتا ہے اور Alpha جو سونی کے ٹاپ مررلیس کیمرے بناتے ہیں،  نے سینما پرو کے نام سے ایک ایپلی کیشن بنائی ہے۔یہ ایپلی کیشن موبائل کی سکرین کو  ویڈیو گرافر کے بہترین ٹول میں بدل دے گی۔
اس ایپ کا یوزر انٹرفیس بالکل سادہ ہے۔ اس میں ہرچیز کو ایک ہی سکرین میں جمع کر دیا گیا ہے تاکہ آپ اپنی شوٹنگ کو پیچیدہ مینو کے بغیر شروع  کر سکیں۔
21:9 کی سکرین  میں سب کچھ ہی اچھی طرح سما گیاہے۔
اس ایپ میں کلر سلیکشن بھی بہترین ہے۔ ایکسپیریا 1 H.265 میں 10-bit HDR ویڈیو انکوڈنگ کر سکتا ہے، جو سمارٹ فون سے زیادہ انفارمیشن کیپچر کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں فون کے لیے ڈائنا مک رینج بہتر ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)


سینما پرو میں ویڈیو سٹیبلائزیشن بھی بہتر ہے۔ اس کےمینوئل فوکس موڈ میں فوکس سلائیڈر کو مارک کرنے کا آپشن بھی ہے۔

اس ایپ سے فون کے مائیکروفون سے ریکارڈ کی جانے والی آواز کی کوالٹی بھی بہت بہتر ہے۔
یاد رہے کہ یہ ایپلی کیشن صرف ویڈیو کی ریکارڈنگ کے لیےہے۔ اس میں ایڈیٹنگ کے لیے کوئی فیچر نہیں ہے۔ ایڈیٹنگ کے لیے آپ کو ایک الگ ایپلی کیشن کی ضرورت پڑے گی۔ سونی نے ایڈیٹنگ کےلیے ایکسپیریا 1 میں ایسی کوئی ایپلی کیشن شامل نہیں کی۔ آپ خود اپنی مرضی سے ایسی ایپلی کیشن کا انتخاب کر سکتےہیں جو 4K HEVC 10-bit فوٹیج کو سپورٹ کرے۔

اس ایپ میں ایک پراجیکٹ کےلیے بہتر ہے کہ مکمل مووی کی بجائے ایک ہی سین ریکارڈ کیا جائے۔ ایپ میں ایک پابندی یہ ہے کہ آپ ایک ویڈیو میں کلر پروفائل نہیں بدل سکتے۔اس کی بجائے پورے پراجیکٹ کے لیے ایک کلر پروفائل منتخب کرنا پڑتا ہے۔ اس طرح صارفین کو مختلف کلر پروفائل کے لیے مختلف پراجیکٹ بنانے پڑیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2019-06-23

More Technology Articles