Soon your boss can lock the layout of your iPhone

Soon Your Boss Can Lock The Layout Of Your IPhone

جلد ہی آپ کے باس آپ کے آئی فون کی کی ہوم سکرین کا لے آؤٹ دیکھ سکیں گے

ایپل ڈویلپر ڈاکیومنٹیشن کے مطابق آئی او ایس 9.3 میں ایک نیا فیچر شامل ہوگا، یہ فیچر کمپنی کے مالک کو ملازم کے آئی فون میں ایپلی کیشن کو لاک کرنے کی اجازت دے گا، جس کے بعد ملازم ایپلی کیشن کو کہیں اور منتقل نہیں کر سکیں گے۔
اس فیچر کا مطلب ہے کہ کمپنی کی طرف سے فراہم کیے گئے آئی فون جس میں Slack اور کمپنی کی ای میل ایپلی کیشن ہوگی، سکرین پر کہیں بھی لاک کی جا سکے گی۔

لاکڈ ایپ کو کسی دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)


آئیکون کو لاک کرنے کے لیے مالک کو او ایس ایکس سرور کے ساتھ پروفائل منیجر اور کنفگریشن کی ضرورت ہوگی، جہاں سے مالک ملازم کے فون پر ایپلی کیشن کو لاک بھی کر سکے گا اور فون کی لے آؤٹ سکرین پر بک مارکس بھی رکھ سکے گا۔
آئی او ایس9.3 کے ہی ایک فیچر سے مالک ملازم کے فون کی ایپلی کیشن چھپا بھی سکے گا۔ جن ایپلی کیشنز کو چھپایا جا سکے گا اُن میں سسٹم ایپ بھی شامل ہیں۔ایک دوسرے فیچر کی بدولت مالک ملازم کو ایپ سٹور سے مخصوص ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے سے بھی روک سکے گا۔آئی او ایس 9.3 کے سامنے آنے کے بعد کمپنی کے فراہم کیے ہوئے آئی فونز میں مزید کئی پابندیاں لگ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-02

More Technology Articles