SpaceX outlines plans to deliver broadband via satellite by 2019

SpaceX Outlines Plans To Deliver Broadband Via Satellite By 2019

سپیس ایکس 2019 تک سیٹلائٹ سے براڈبینڈ انٹر نیٹ فراہم کرے گا

ایلن مسک کی سپیس ایکس نے یو ایس سینٹ کمیٹی آن کامرس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو اپنے نئے منصوبوں کے بارے میں بتایا ہے۔ سپیس ایکس نے بتایا کہ وہ اگلے دو سالوں میں بہت سے سیٹلائٹس کی مدد سے دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔
کمپنی کی وائس پریزیڈنٹ آف سیٹلائٹ گورنمنٹ افیئرز، پیٹریشیا کوپر، نے بتایا کہ سپیس ایکس 4425 کی مدد سے دنیا بھر میں تیز رفتا ر انٹر نیٹ فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

سپیس ایکس نے اس سے پہلے جون 2015 میں فیڈرل کمیونی کیشنز کمیشن سے اس کے ٹسٹ پروجیکٹ کی درخواست کی تھی۔
4425 سیٹلائٹس کے علاوہ کمپنی زیادہ آبادی کے علاقوں میں 670 میل کی بلندی پر 7500 مزید سیٹلائٹس لانچ کرے گی تاکہ زیادہ آبادی کے علاقوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔سپیس ایکس کا دعویٰ ہے کہ اُن کا انٹرنیٹ فائبر نیٹ کی سی سپیڈ فراہم کرے گا اور کافی سستا بھی ہوگا۔
سپیس ایکس اپنے انٹرنیٹ آپریشنز کو 2019 سے شروع کر کے 2024 میں ختم کرے گا۔ سپیس ایکس اس کے لیے اپنا فالکن 9 راکٹ استعمال کرے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-04

More Technology Articles