Spanish cancer patient gets a 3D-printed titanium rib cage

Spanish Cancer Patient Gets A 3D-printed Titanium Rib Cage

کینسر کے مریض کو 3 ڈی پرنٹڈ پسلیاں لگا دی گئیں

کیا کوئی ایسی چیز بھی ہے جو 3 ڈی پر پرنٹ نہ ہو سکے؟ سپین سے تعلق رکھنے والے کینسر کےمریض کو ، جس کی چھاتی میں ٹیومر تھا،3 ڈی پرنٹر سے پرنٹ کی ہوئی پسلیاں لگا دی گئیں ہیں۔
فلموں یا کہانیوں کی طرح کا یہ آپریشن اپنی طرز کا پہلا آپریشن تھا۔

(جاری ہے)

دھات کو پرنٹ کرنے کی ٹیکنالوجی کے باعث سلامانکا یونیورسٹی ہوسپیٹل، سپین کے سرجن اس قابل ہوئے ہیں کہ اپنی مرضی سے مطابق اتنے پیچیدہ اعضاء کو بھی پرنٹ کر سکیں۔


ان پسلیوں کو آسٹریلیا کی ایک کمپنی نے پرنٹ کیا ہے۔پسلیاں پرنٹ کرنے کے لیے سب سے پہلے مریض کا ہائی ریزولوشن 3ڈی سی ٹی سکین ڈیٹا لیا گیا۔اس کے لیے انہوں نے مریض کی چھاتی کا ماڈل بھی دوبارہ بنایا۔ اس کے بعد 3 ڈی ڈیجیٹل CAD فائل کی مدد سے منصوعی اعضا پرنٹ کیے گئے۔
جس پرنٹر سے یہ اعضا پرنٹ کیے ہیں اس کی مالیت 13 لاکھ ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-12

More Technology Articles