Sri Lanka restricts access to social media sites following terror attack

Sri Lanka Restricts Access To Social Media Sites Following Terror Attack

دہشت گرد حملوں کے بعد سری لنکا میں سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی لگا دی گئی

سری لنکا میں ہوٹل اور گرجا گھروں میں ہونے والے کئی  بم دھماکوں  کے نتیجے میں 200 افراد جاں بحق اور 450 سے  زائد زخمی ہو گئے۔ اس حملے کے بعد سری لنکن حکومت  نے  ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی پر پابندی لگا دی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جن سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی پر پابندی ہے اُن میں فیس بک، وٹس ایپ اور یوٹیوب شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فیس بک میسنجر، انسٹاگرام اور وائبر بھی پابندی  ہے۔
صدارتی مشیر ہریندرا داسانایاکے نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ  یہ ایک یک طرفہ فیصلہ ہے ۔ اس کا مقصد دھماکوں کے بعد گمراہ کن معلومات، نفرت آمیز تقریر اور تشدد کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ اس پابندی کو کب اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خود بھی کافی کوشش کر رہے ہیں۔
وٹس ایپ نے  میسج کےفارورڈ کرنے کی حد صرف 5 رابطوں تک محدود کر دیا ہے۔  وٹس ایپ فارورڈ ہونے والے میسج کے ساتھ فاورڈ لکھا ہوا بھی ظاہر کرتا ہے تاکہ صارفین  کو معلوم ہو جائے کہ یہ میسج بھیجنے والے نے خود نہیں لکھا۔ وٹس ایپ ایک ایسےفیچر پر بھی کام کر رہا ہے، جس سے میسج کے فارورڈ ہونے کی تعداد کا بھی پتا چل جائے گا۔
تاریخ اشاعت: 2019-04-21

More Technology Articles