Sumail Hassan is younger Millionaire Announced By Guinness Records

Sumail Hassan Is Younger Millionaire Announced By Guinness Records

سمائیل حسن نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا

کچھ دن پہلے ہی سمائیل حسن کی ٹیم نے انٹرنیشنل 2015 ڈوٹا 2 ٹورنامنٹ جیتا ہے۔اسے جیتنے کے ساتھ ہی سمائیل حسن کم عمر ترین ملینیئر بھی بن گیا(تفصیلات اس صفحے پر)۔ سمائیل حسن کی ٹیم ایول جینئس، جس کا تعلق امریکا سے ہے، نے یہ ٹورنامنٹ جیت کر 6.6ملین ڈالر کی رقم اپنے نام کر لی۔دوسرے نمبر پر آنے والی چین کی ٹیم سی ڈی ای سی بھی 2.2ملین ڈالر لے جانے میں کامیاب رہی۔

ایول جینئس شمالی امریکا کی کامیاب ترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیم نے آج تک 463 ٹورنامنٹس میں حصہ لے کر 11 ملین ڈالر کمائے ہیں۔ اس سے پہلے چین میں ہونے والی ڈوٹا 2 ایشین چیمئپن شپ میں ایول جینئس نے 1.2ملین ڈالر کا انعام حاصل کیا تھا۔
انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد سمائیل حسن 16 سال 2 ماہ اور 21 دن کی عمر میں ای سپورٹس میں ایک ملین ڈالر کمانے والا دنیا کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گیا ہے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سمائیل حسن کا نام دنیا کے کم عمر ترین ملینیئر گیمر کے طور پر درج کر لیا ہے(گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ).

تاریخ اشاعت: 2015-08-13

More Technology Articles