Surgeon discovers his own cancer after using an ultrasound connected to an iPhone

Surgeon Discovers His Own Cancer After Using An Ultrasound Connected To An IPhone

سرجن نے آئی فون سے کنکٹڈ الٹرا ساؤنڈ کی مدد سے خود کے کینسر کی تشخیص کر لی

ایپل اب موبائل کو صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ایپل چاہتا ہے کہ صارفین کمپنی کی ڈیوائس استعمال کر کے فوری طور پر بیماریوں کی درست تشخیص کر سکیں۔اس کی ایک مثال پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ ڈیوائس ہے جسے آئی فون کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔Butterfly IQ نامی ڈیوائس سے ایک ڈاکٹر نے خود ہی اپنے گلے کے کینسر کی تشخیص کر لی۔
ڈاکٹر جان مارٹن کو اپنے گلے میں تکلیف محسوس ہوئی تو انہوں نے Butterfly IQ سےگلا چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر مارٹن بٹرفلائی نیٹ ورک میں چیف میڈیکل آفیسر ہیں، یہ وہی کمپنی ہے جو Butterfly IQ ڈیوائسز بناتی ہے۔ڈاکٹر مارٹن نے اپنے گلے پر الٹراساؤنڈ میں استعمال ہونے والی جیل کریم لگائی اور Butterfly IQ کو آئی فون سے کنکٹ کر کے گلےکا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

معائنہ کرنے پر پتا چلا کہ ڈاکٹر مارٹن کو گلے کا کینسر ہے۔ڈاکٹر مارٹن کو ساڑھے پانچ گھنٹے کی سرجری کے بعد بچا لیا گیا۔

اس وقت اُن کا ریڈی ایشن ٹریٹمنٹ چل رہا ہے۔
Butterfly IQ نامی یہ ڈیوائس اس سال کے آخر میں امریکا میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ا س کی قیمت 1999 ڈالرہوگی۔ اس ڈیوائس کو ایمبولینس یا گھر پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ اس کو مصنوعی ذہانت کے سافٹ وئیر سے مربوط کیا جا سکتا ہے، جو الٹراساؤنڈ کی تصاویر کو بہتر طریقے سے بیان کر سکے۔
2018 میں کمپنی ایک سافٹ وئیر متعارف کرائے گی، جس سے پتا چلے گاصارفین پتا چلا سکیں گے کہ اُن کا دل کتنے بہتر انداز میں خون پمپ کر رہا ہے۔
ڈاکٹروں کو امید ہے کہ اس ڈیوائس سے بیماریوں کی جلد تشخیص ہوسکے گی، جس کی وجہ سے علاج میں کامیابی کےچانسز زیادہ ہوجائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-28

More Technology Articles